Tag: zartaj gul

  • ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں، حکومت آزاد میڈیا کی سب سے بڑی سپورٹر ہے، زرتاج گل

    ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں، حکومت آزاد میڈیا کی سب سے بڑی سپورٹر ہے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت آزاد میڈیا کی سب سے بڑی سپورٹر ہے، کسی کی پریس کانفرنس روکنے کا نہیں کہا۔

     

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں لگا رہی اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    اپوزیشن جماعتوں کو کس نے جلسے کرنے سے روکا ہے ؟ یہ لوگ انتظامیہ کے پاس جائیں اگر انہیں اجازت مل جاتی ہے تو جلسے کریں اور ریلیاں بھی نکالیں۔

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں25 جولائی کو اس لیے یوم سیاہ منا رہی ہیں کہ اس روز عوام نے ان کو رد کر دیا تھا،25 جولائی کو بھی عوام ان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیں گے اور ایک بار پھر ان کے بیانئے کو مسترد کر دیں گے۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کو متنازعہ بنا دیا ہے، ہم کسی پر دباؤ نہیں ڈالیں گے کیوں کہ یہ ایک جمہوری عمل ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ مجموعی طور پر کامیاب رہا۔ اس دورے کے مستقبل میں بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

  • بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب کیا جائے گا، زرتاج گل

    بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب کیا جائے گا، زرتاج گل

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ بدعنوان عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے گا۔

    زر تاج گل نے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات میں جیلوں میں قید افراد اپنہ صحت کے مسائل پر واویلا کرتے ہوئے دعوی کرتے ہیں کہ ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوٹ مارکا دور نئے پاکستان میں نہیں چل سکتا، نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے، کرپشن پر پہلی بار بڑے بڑے لوگ کٹہرے میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

  • زرتاج گل کی اسمبلی  رکنیت خطرے میں پڑ گئی

    زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت خطرے میں پڑ گئی

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن )ایم پی حنا پرویز بٹ نے زرتاج گل کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس دائر کردیا، جس میں زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )ایم پی حنا پرویز بٹ نے وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس دائر کردیا، حنا بٹ نے ریفرنس دستاویزات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔

    ریفرنس میں حنا بٹ نے زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا زرتاج گل نے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا۔

    میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے حنا بٹ نے کہاکہ زرتاج گل نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شبنم گل کو نوکری دلوانے کے لئے زرتاج گل سے سفارش کی ، انھوں نے اتھارٹی کا غلط استعمال کیا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے اس لیٹر کو واپس لینے کا اعتراف کیا ، پی ٹی ائی والے اقربا پروری کے خلاف تھی ایسا کیوں نہیں ہے، زرتاج گل نے تاحال پی ایچ ڈی مکمل نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے یہ ریفرنس اسپیکر کو جمع کروانے کا کہا تھا،اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ زرتاج گل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : بہن کی نیکٹا میں تعیناتی : زرتاج گل کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ وفاقی وزیر نے عہدے کا غلط استعمال کرکے حلف کی خلاف ورزی کی، زرتاج گل نے اپنی بہن کو نیکٹا میں تعینات کرنے کیلئے اثررسوخ استعمال کیا اور جھوٹ بولا کہ انکی بہن میرٹ پر پورا اترتی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حنا پرویزبٹ کاکہناتھا کہ زرتاج گل کے خلاف درخواست کسی ایک شخص کے خلاف نہیں ، بلکہ ایک دغا باض گروہ کے خلاف ہے یہ اپنی حرکتوں سے خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا تھا زرتاج گل نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ، حلف کی خلاف ورزی کی، وہ ایم این اے اور وزیر بننے کے قابل نہیں زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے ، عمران خان میرٹ کے نعرے لگاتے رہے ہیں ایک پروفیسر کیسے نیکٹا کی ڈائریکٹر بن سکتی ہے۔

    واضح رہے زرتاج گل وزیر کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرنے متعلق خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر زرتاج گل کی بہن کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ادارے کو لکھے گئے خط سے وفاقی وزیر کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم کے نوٹس کے بعد زرتاج گل نے تقرری کے لئے لکھا گیا خط واپس لے لیا تھا۔

  • مجھ جیسے نوجوانوں کا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، زرتاج گل

    مجھ جیسے نوجوانوں کا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا مجھ جیسےنوجوانوں کاجینامرنا پی ٹی آئی کےساتھ ہے، اقتدار پی ٹی آئی کے پاس ہے، ہمیں کام کرنے دیں، موجودہ حکومت نے پہلی دفعہ ناداروں، بیواؤں، بچوں کیلئے پہلی دفعہ کوئی بجٹ بنایاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھ جیسےنوجوانوں کاجینامرنا پی ٹی آئی کےساتھ ہے، اپوزیشن کے سینئر سیاستدان مشورے دیتے ہیں اور کہتےہیں سیکھیں، اپوزیشن کے سینئر سیاستدان آج ماضی کا راگ الاپ رہے ہیں۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا اقتدار پی ٹی آئی کے پاس ہے، ہمیں کام کرنے دیں، کہتے ہیں ماضی میں منصوبہ بندی کرنی چاہیےتھی، اصل میں جب منصوبہ بندی کی ضرورت تھی آپ لوگ ساڑھیاں اورآموں کی پیٹیاں بطور تحفے بھجوانےمیں مصروف تھے۔

    بھارت پاکستان میں خشک سالی چاہتااوریہاں سےساڑھیاں جاتی تھیں

    وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی نے کہا بھارت پاکستان میں خشک سالی چاہتااوریہاں سےساڑھیاں جاتی تھیں، سندھ طاس معاہدہ صرف کتابوں تک رہ گیاہے ، ہمارے سینئر مذاق اڑا رہے ہیں کہ ڈیم کیوں بنا رہے ہیں، آج حالت یہ ہےکہ پاکستان خشک سالی کی طرف جارہاہے، فصل تو دور پینے کیلئے پانی میسرنہیں آرہا۔

    ان کا کہنا تھا آپ بتائے آپ کے 5 وزرائے خزانہ کیوں تبدیل ہوئے، گزشتہ سالوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں پنجاب میں ہوئیں، آپ سب جاگیردار ہیں،آپ نے آج تک کیا کیا ہے، 70سالوں سے یہاں بجٹ پیش ہوتاہے ۔

    موجودہ حکومت نےپہلی دفعہ بہترین بجٹ پیش کیا

    زرتاج گل نے کہا موجودہ حکومت نےپہلی دفعہ بہترین بجٹ پیش کیا، ناداروں، بیواؤں، بچوں کیلئے پہلی دفعہ کوئی بجٹ بنایاگیا ہے، آپ تو 7مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئے، تب جائز تھا۔

    انھوں نے مزید کہا بائی الیکشن میں تو ٹکٹ لینے کو کوئی تیار نہ تھا، خیبر میں پیپلزپارٹی کا ایک منتخب ایم این اے تک نہیں۔

  • بلین ٹری سونامی منصوبے پر سیاست نہ کی جائے ، زرتاج گل کی اپیل

    بلین ٹری سونامی منصوبے پر سیاست نہ کی جائے ، زرتاج گل کی اپیل

    اسلام آباد : وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا بلین ٹری سونامی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، اپوزیشن سے التجا کرتی ہوں بلین ٹری سونامی پہ سیاست نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلین ٹری سونامی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، اتوار کوسارا دن سائٹ وزٹ میں گزارا اور شواہد اکٹھے کئے، اپوزیشن سے التجا کرنے آئی ہوں کہ بلین ٹری سونامی پہ سیاست نہ کریں۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا یہ کسی جماعت یا صوبے کا نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کا منصوبہ ہے، انٹرنیشنل ڈونر اور کمیونٹی بہت بریکی سے اس پراجیکٹ کو مانیٹر کر رہی ہے اور تمام عالمی اداروں نے اس پراجیکٹ کو رجسٹر کیا اور اس کاوش کو سراہا۔

    وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ دنیا اس بلین ٹری سونامی کو دیکھ رہی ہے اپوزیشن کا پراپیگنڈا شرم ناک ہے، کل جب کلائمٹ چینج دنیا کو متاثر کر رہا ہوگا، پاکستان میں لوگ بلین ٹری سونامی کو دعائیں دے رہے ہوں گے۔

    قدرتی آفات کےوقت لوگ بلین ٹری منصوبےکودعا دیں گے

    انھوں نے کہا یہ دنیا کا چوتھا بڑا اقدام ہے کلائمٹ چینج کےلئے، میں تمام صحافیوں اور اینکرز سے گزارش کروں گی کہ بلین ٹری سونامی کے خلاف پروپیگنڈا کو ناکام بنائیں۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا خشک اور بنجر زمینوں پہ درخت اگائے گئے، درختوں کی حفاظت کےلئے مقامی لوگوں پہ مشتمل فورس بنائی گئی، کے پی کے کے اندر بلین ٹری سونامی کے لئے سولہ لوگوں نے جانیں قربان کیں اور 345لوگوں کو سزائیں دی گئیں۔

    وزیرمملکت نے کہاکہ 2014 میں یہ پراجیکٹ شروع کیا گیا جس کی لاگت بائیس ارب دی گئی،بائیس ارب کا تخمینہ لگایا گیا تھا مگر ہمارا صرف بارہ ارب خرچ ہوا، دس ارب کی بچت کی گئی، ایک ارب درخت لگانے تھے لیکن ہم نے ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائے۔

    ان کا کہنا تھا مالاکنڈ میں قیمتی لکڑی چوری ہوتی تھی،اس دفعہ لکڑی کاٹنے نہیں دی گئی اور ایک لاکھ چرانوے ہزار فٹ لکڑی پکڑی گئی، چھ سو آرے مشینیں پکڑی گئیں۔

    زرتاج گل نے کہا دنیا میں پچاس فیصد کو کامیابی سمجھا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں اس پراجیکٹ کو اسی فیصد کامیابی ملی، بلین ٹری سونامی کی کامیابی کی گواہی دنیا کے بڑے اور معتبر اداروں نے دی ہے، کے پی کے اسمبلی کے دورانی صاحب نے بلین ٹری سونامی کے خلاف کمپین شروع کردی ہے۔

    میں چیلنج کرتی ہوں بلین ٹری سونامی منصوبے میں کوئی گھپلا دیکھائیں

    وزیرمملکت کا کہنا تھا میں چیلنج کرتی ہوں اس پراجیکٹ میں کوئی گھپلا دیکھائیں، اب دس ارب درختوں کو انٹرنیشنل ادارے فنڈز جاری کرنے جارہے ہیں تو پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا، بلین ٹری سونامی کو ایک عبادت سمجھ کے مکمل کر رہے ہیں۔

    زرتاج گل نے کہاکہ جرمن گورنمنٹ نے ہیلتھ فنڈز رکھے تھے مگر بلین ٹری سونامی کی افادیت دیکھتے ہوئے جاری کئے گئے، پلانٹ فار پاکستان کا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

    ٹمبر مافیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ٹمبر مافیا درختوں کی چھال اتار نے کے لئے درختوں کو آگ لگا دیتے ہیں، آگ لگنے سے درخت کھوکھلا ہوجاتا ہے جسے بہانا بنا کے اٹھا لیا جاتا ہے، اس دفعہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ نہیں لگنے دیں گے۔

  • ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِ مملکت زرتاج گل

    ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِ مملکت زرتاج گل

    لاہور: وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور وزیر زرتاج گل نے لاہور میوزیم میں پاکستان کے عظیم مصور صادقین کی 32 ویں برسی کے موقع پر ان کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔

    [bs-quote quote=”صادقین کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زرتاج گل”][/bs-quote]

    مشہور مصور، خطاط، نقاش اور شاعر صادقین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لاہور میوزیم میں محکمہ فن و ثقافت کے تحت ایک فنکشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں زرتاج گل نے بہ طورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

    صادقین کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرِ مملکت زرتاج گل نے عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور نمائش میں رکھے گئے فن پارے دیکھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ہم پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔

    زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ثقافت کے فروغ کے لیے صادقین کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:  پاکستان کےعظیم مصوراورخطاط صادقین کی 32 ویں برسی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مشہور پینٹر، خطاط، نقاش اور شاعر صادقین کی 32 ویں برسی منائی گئی، 1930 میں سید صادقین احمد نقوی امروہہ کے جس سادات گھرانے میں پیدا ہوئے، وہ خاندان اپنے فن خطاطی کے حوالے سے نہایت مشہور تھا۔ صادقین کے دادا خطاط تھے، جب کہ ان کے والد باقاعدہ خطاط تو نہ تھے، البتہ نہایت خوش خط تھے۔