Tag: zeba bakhtiar

  • زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

    زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

    پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے  16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

    زیبا بختیار ایک تجربہ کار اسٹار ہیں جن کا پاکستانی شوبز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کامیاب کیریئر رہا ہے، اداکارہ فلم حنا میں آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئی، ان کی فلم حنا کو مشہور سمجھا جاتا ہے۔

    زیبا بختیار حال ہی میں ملیحہ رحمان کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

    زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اداکارہ زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ میں راج کپور کی فلم میں کام کرنے کو اپنے کیریئر کا ایک نایاب موقع سمجھتی ہوں اور اس تجربے کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلم حنا کے بعد مجھے 16 بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہوئیں، لیکن میں نے سب کو مسترد کر دیا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بے حد محتاط تھی کہ میں کس قسم کا کردار ادا کروں گی۔

    زیبا نے کہا کہ مجھے ان فلموں کی کہانیاں اور کردار پسند آئے، لیکن ہر فلم میں کوئی نہ کوئی ایسا سین یا گانا ہوتا تھا جس سے میں اتفاق نہیں کر سکتی تھی، خاص طور پر میں نے بارش کے گانوں میں ساڑھی پہن کر بھیگ نہیں سکتی تھی اس لیے میں نے یہ فلمیں کرنے سے معذرت کر لی۔

    زیبا بختیار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جب کوئی اداکار بالی ووڈ یا کسی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں کام کر کے واپس آتا ہے تو اسے زیادہ اہمیت اور شہرت دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سے یہ رجحان رہا ہے کہ لوگ امپورٹڈ چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں، یہی رویہ فنکاروں کے ساتھ بھی اپنایا جاتا ہے۔

  • زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کی سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے شادی کے پہلے ناکام و تلخ تجربے کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

    زیبا بختیار پاکستان کے کامیاب ترین ستاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور بالی ووڈ میں بھی نام کمایا، اداکارہ نے ہمیشہ اپنی اسکرین پر موجودگی سے متاثر کیا ہے اور وہ ایک ایسی اسٹار ہیں جن کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے عوام کو معلوم تھی۔

    زیبا بختیار کا بیٹا اذان سمیع خان موجودہ نسل سے موسیقی کا ایک بڑا نام ہے جو اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھا رہا ہے، حال ہی میں سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے نجی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    زیبا بختیار ان تصویروں میں ایک کلاسک ہالی ووڈ اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں، ان تصاویر  کی ان کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھی خوبصورت ماں کی تعریف کی۔

    دورانِ انٹرویو زیبا بختیار سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچا؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زیبا نے کہا کہ اپنی پہلی ناکام شادی کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں ایک بچے کی ماں تھی۔

    اداکارہ زیبا بختیار نے کہا کہ میں نے دوسری شادی اس لیے نہیں کی کیوں کہ مجھے کوئی صحیح شخص نہیں ملا، اگر مجھے کوئی صحیح شخص مل جاتا تو یقیناً میں دوسری شادی کر لیتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • اداکارہ زیبا بختیار نے زندگی کی 57 بہاریں دیکھ لیں

    اداکارہ زیبا بختیار نے زندگی کی 57 بہاریں دیکھ لیں

    کراچی: پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار آج اپنی 57ویں سالگرہ منارہی ہیں، زیبا بختیار نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ زیبا بختیار نے زندگی کی 57 بہاریں دیکھ لیں، زیبا بختیار نے بھارتی فلم حنا سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، ان کا بیٹا اذان سمیع خان بھی شوبز سے منسلک ہے۔

    اداکارہ زیبا بختیار 5 نومبر 1962 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں، وہ سابق اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار مرحوم کی صاحبزادی ہیں۔

    زیبا بختیار نے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بعدازاں وہ شوبز کی دنیا میں آگئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل انار کلی سے کیا اور اپنی معصومامہ اداکاری سے ناطرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور یہ ڈرامہ ان کی وجہ شہرت ثابت ہوا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    اداکارہ زیبا بختیار کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر اور ہدایت کار رندھیر کپور نے انہیں اپنی فلم حنا میں کاسٹ کیا، بعدازاں ان کو پاکستانی فلم سرگم میں ہیروئن کاسٹ کیا گیا۔

    زیبا بختیار کے ہمراہ فلم سرگم میں عدنان سمیع کو کاسٹ کیا گیا، فلم کی نمائش کے بعد زیبا بختیار اور عدنان سمیع نے شادی کرلی تاہم بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی۔

    ان کی قابل ذکر فلموں میں دیش واسی، محبت کی آرزو، سرگم، قید اور بابو شامل ہیں، فلم سرگم میں عمدہ اداکاری پر زیبا بختیار کو نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    زیبا بختیار ان دنوں بطور ڈائریکٹر و پروڈیوسر ڈرامہ سیریل بنارہی ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے اذان سمیع نامور موسیقار بن چکے ہیں۔

  • اداکارہ زیبا بختیار کا بیٹا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

    اداکارہ زیبا بختیار کا بیٹا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

    لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ زیبا بختیار کے صاحبزادے آذان سمیع نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار اور گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے کی تصویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک پروفیشنل ماڈل کی طرح نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ کے بیٹے کی تصویر دیکھ کر نہ صرف مداح دنگ رہ گئے بلکہ انہوں نے آذان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اطلاعات کے مطابق آذان کی مذکورہ تصویر لندن میں لی گئی جہاں وہ میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروا رہے تھے۔

    شوبز مبصرین کا کہنا ہے کہ زیبا بختیار کی صاحبزادے جلد کسی فلم یا ڈرامے میں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے تاہم اس بات کا فیصلہ وقت کرے گا کہ وہ انڈسٹری اور شائقین کی توجہ کس حد تک حاصل کرتے ہیں۔

     واضح رہے کہ آذان بطور میوزک کمپوزر اپنے امور سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی موسقی کی دھن ترتیب دی۔

    خیال رہے کہ زیبا بختیار نے شوبز انڈسٹری پر تین دہائیوں تک راج کیا، اپنے عروج کے دور میں ہی اُن کی گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ قربتیں بڑھ گئیں تھیں اور دونوں ازدواجی بندھن میں بندھ میں گئے تھے۔

    بعد ازاں اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے آذان رکھا، سن 1997 میں گھریلو ناچاقیوں اور تنازعات کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا بعد ازاں عدنان سمیع نے بھارت میں سکونت اختیار کی اور پھر کئی عرصے بعد انہوں نے پاکستانی شہریت چھوڑ دی۔