Tag: zeenat aman

  • اداکارہ زینت امان کی سوشل میڈیا پر انٹری، مداحوں کے نام پیغام

    اداکارہ زینت امان کی سوشل میڈیا پر انٹری، مداحوں کے نام پیغام

    ممبئی : ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے بھی سوشل میڈیا پر انٹری دے دی، نئی تصاویر دیکھ کر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    اب زینت امان بھی انسٹاگرام نہ صرف استعمال کریں گی بلکہ اس کے ذریعے انڈسٹری کے لوگوں، اپنے مداحوں اور فلم بینوں سے رابطے میں رہیں گی۔

    انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ اب عہد حاضر کی نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔

    انہوں نے اس خیال کا بھی ظاہر کیا کہ وہ 70 کے عشرے میں فلموں میں کام کرنے والی غالباً واحد خاتون اداکارہ ہیں جو اب انسٹاگرام یوز دے رہی ہیں۔

    سال 1970میں مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیتنے والی زینت امان طویل عرصہ تک لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں اداکارہ ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دے چکی ہیں۔

    ان کے اس پلیٹ فارم پر آنے سے ان کے مداح بہت خوش ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں، زینت امان نے 71 سال کی عمر میں سوشل میڈیا پر ڈیبیو کیا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ بہت خوبصورت نظرآرہی ہیں، انٹرنیٹ صارفین نے انسٹا گرام پر زینت امان کا خیرمقدم بھی کیا اور ان کی تعریف بھی کی۔

  • شوہر کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہونے دیا گیا: زینت امان کا انکشاف

    شوہر کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہونے دیا گیا: زینت امان کا انکشاف

    ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ زینت امان اپنی خوبصورتی کی بدولت اپنے مداحوں کے دلوں میں رہتی تھیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کی آخری رسومات میں انہیں شریک نہیں ہونے دیا گیا۔

    زینت امان نے سنہ 1985 میں شادی کی تھی جس نے لوگوں کو خاصا حیران کیا تھا، لیکن دونوں جلد ہی الگ ہوگئے تھے۔

    ٹی وی شو رینڈیوس ود سیمی گریوال میں زینت نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کسی بھی چیز سے زیادہ ماں بننے کے لیے تیار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بچوں کے لیے ہی شادی کی تھی۔

    سنہ 1998 میں ان کے شوہر مظہر خان کا انتقال ہوگیا تھا، زینت امان کا کہنا تھا کہ مظہر نسخوں اور دواؤں کے عادی ہوگئے تھے، ان کی بیماری گردے کے مرض کی وجہ سے ہوئی تھی۔

    زینت کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر کی زندگی کے لیے بہت جدوجہد کی، انہیں یقین تھا کہ وہ زندہ رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ، سب سے برا جھٹکا یہ تھا کہ مظہر کے خاندان نے ان کی آخری رسومات میں شامل ہونے کی اجازت مجھے نہیں دی، ان کی والدہ اور بہن مجھے اسے چھوڑنے کی سزا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

    زینت امان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کے بہت سے سال شوہر کو دیے تھے، وہ میرے بچوں کو والد تھے۔ جب میں نے دریافت کیا کہ کیا میں ان کی آخری رسومات میں شرکت کرسکتی ہوں تو مجھے غصے، کڑواہٹ اور نفرت بھرے انداز میں انکار کردیا گیا۔

  • میں نے واقعی پاکستان آنے میں دیر کردی، بھارتی اداکارہ زینت امان

    میں نے واقعی پاکستان آنے میں دیر کردی، بھارتی اداکارہ زینت امان

    لاہور: بھارتی اداکارہ زینت امان نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ پہلے پاکستان کیوں نہیں آئی، ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ زینت امان نے کہا کہ لاہوری پلاؤ اور سرسوں کے ساگ سے محضوض ہوئی ہوں ، تقسیم پاکستان سے پہلے فلموں کے مرکز پرانے لاہور کو دکھانا چاہتی ہوں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ زندگی مختصر ہے دونوں جانب اچھے لوگ ہیں جنہیں امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہیے ، ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں، آج بھی میری عمر کے مطابق کام ملے تو کرونگی ، لیکن یہ زمانہ نئے لڑکوں اور لڑکیوں کے آگے آنے کا ہے۔

    بھارتی اداکارہ زینت امان لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے تعلقات کا سوال ٹال گئیں، انہوں نے کہا کہ اب ہمارے بچے بڑے ہوگئے، ماضی میں جو گزر گیا اسے رہنے دیں۔

    اُن کاکہنا تھاکہ کرکٹرز کے ساتھ میری دوستیاں اب ماضی کا حصہ ہو چکی ہے ، دیو آنند اور راج کپور سمیت تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا۔

    لاہور ميں جاری شان پاکستان فيسٹيول کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں، بھارتی اداکارہ زينت امان نے ملبوسات کی نمائش ميں خود سے منسوب کليکشن پہن کر شرکت کی۔