Tag: zeenat furnel

  • بہن کو زندہ جلانے والا ملزم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    بہن کو زندہ جلانے والا ملزم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کوزندہ جلانے والےملزم انیس کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو فیکٹریاایریا کی پولیس نے ملزم انیس کو پیش کرکے بتایاکہ ملزم نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بہن زینت کو زندہ جلایاتھا اور اپنی والدہ کے ساتھ ملکرملزم نے یہ کاروائی کی تھی جس سے زینت ہسپتال میں دم توٖڑ گئی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیاجائے عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا اورآئندہ سماعت پرتفتیش کی رپورٹ طلب کرلی۔

    واضح رہے کہ لاہورکے تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میں سترہ سالہ مظلوم زینت کو پسند کی شادی کےجرم میں زندہ جلانے کے واقعےمیں ماں کے ساتھ اسکے بھائی بھی مبینہ طور پرشریک تھے۔

    لڑکی کے شوہر حسن کاکہنا تھا گھر والے دوبارہ رخصتی کا جھانسہ دیکر زینت کو اپنے گھر لے گئے، بیٹی کی پسند کی شادی پر ناخوش ماں شوہر کے گھر سے لاکر اسے اپنے ہی ہاتھوں سے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

  • زندہ جلائی گئی زینت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

    زندہ جلائی گئی زینت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

    لاہور : زندہ جلائی گئی زینت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق زندہ جلائے جانے والی زینت زینت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جبکہ ہولناک واقعہ کی بازگشت سینٹ میں بھی پہنچ گئی اور چیئرمین سینٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جب زینت کو جب شعلوں کی نظر کیا گیا تو وہ آخری سانسیں لے رہی تھی، زینت کی سانس کی نالی میں دھواں بھرنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق زینت کے پاؤں کے سوا تمام جسم جھلس چکا تھا، مقتولہ کے معدے میں زہریلے مادے کے شواہد نہیں ملے، زینت کی ماں نے آگ لگانے سے پہلے گلا دبانے کا اعتراف کیا ہے۔

    دوسری جانب زندہ جلائے جانے کے المناک واقعے کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرتشکیل دی گئی کمیٹی کے کنوینرڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ابوبکرخدابخش ہونگے، کمیٹی واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیکر اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی۔

    لاہورکےتھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میں پسند کی شادی پر مبینہ طور پر زندہ جلائی گئی زینت کی تدفین چونگی امرسدھو قبرستان میں کردی گئی، سترہ سالہ مظلوم زینت کو پسند کی شادی کےجرم میں زندہ جلانے کے واقعےمیں ماں کے ساتھ اسکے بھائی بھی مبینہ طور پرشریک تھے۔

    لڑکی کے شوہر حسن کاکہنا تھا گھر والے دوبارہ رخصتی کا جھانسہ دیکر اپنے زینت کو اپنے گھر لے گئے، بیٹی کی پسند کی شادی پر ناخوش ماں شوہر کے گھر سے لاکر اسے اپنے ہی ہاتھوں سے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

    چیئرمین سینیٹ رضاربانی کابچیوں کوزندہ جلانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا، رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اسلامی تعلیمات کےخلاف ہیں، یہ انسانیت کی توہین ہے، مجرموں کوسخت سزادینی چاہیئے۔