ممبئی: کنگ خان کے فلم زیرو کی ناکامی کے باوجود بالی وڈ کے لیے سال 2018 کا اختتام مثبت رہا، رنویر سنگھ کی فلم ناقدین سے داد بٹورنے میں کامیاب رہی.
تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلموں کے لیے مشہور روہت شیٹھی کی فلم "سمبا” ریلیز ہوگئی ہے، جسے ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے.
معروف فلم ساز کرن جوہر کی پیش کش فلم ’’سمبا‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سائرہ علی خان جلوہ گر ہوئیں. فلم میںاجے دیوگن اور اکشے کمار بھی مختصر کرداروں میں نظر آئے.
فلم ایکشن، کامیڈی سے بھرپور ہے. ساتھ ہی اس میں بھارت میں خواتین سے ہونے والے زیادتی کے واقعات کو بھی موضوع بنایا گیا ہے.
توقع کی جارہی ہے کہ فلم چار روز میں سو کروڑ کا بزنس کر جائے گی، چند تجزیہ کاروں نے 200 کروڑ کی امید بھی ظاہر کی ہے.
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کی نئی فلم دیکھی اور اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ انہوں نے ’زیرو‘ دیکھی جو انہیں بہت پسند آئی اور وہ بہت زیادہ محظوظ بھی ہوئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’ہر شخص نے اپنے طور پر بہت اچھا کردار ادا کیا مگر جو انوشکا شرما نے اداکاری کی وہ بہت مشکل رول تھا جسے انہوں نے بہت اچھی طرح سے نبھایا‘۔
Saw @Zero21Dec and loved the entertainment it brought. I enjoyed myself. Everyone played their parts well. Loved @AnushkaSharma performance because I felt it was a very challenging role and she was outstanding. 👌👌
یاد رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی جس میں شاہ رخ خان (باؤا سنگھ)، انوشکا شرما (عافیہ صدیقی) اور کترینہ کیف (ببیتا کماری) کا کردار ادا کررہی ہیں۔
باؤا سنگھ پستہ قد شخص کا مالک ہے جسے معذور اور سائنسدان عافیہ صدیقی سے محبت ہوجاتی ہے البتہ کہانی میں ایسا موڑ بھی آتا ہے جس کے بعد یہ رومانوی رشتہ ختم ہوجاتا ہے اور پھر بیبتا کماری باؤا سنگھ کے قریب ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی نے بھی ’زیرو‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ فلم دیکھی جو بہت زیادہ پسند آئی، شاہ رخ خان نے بہت مشکل کردار ادا کیا‘۔
ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم زیرو دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی جس کے بعد شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) ، انوشکا شرما (عافیہ) اور کترینہ کیف (حسن جہاں ببیتا) کا کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ایک منفرد کہانی ہے جسے شائقین پسند کریں گے مگر سینیما گھروں کی زینت بننے کے بعد ’زیرو‘ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آئی۔
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’فلم پر تنقید اور مثبت رائے کا اظہار ہی دراصل شاہ رخ خان اور اُن کی ٹیم کی کامیابی ہے۔
بالی ووڈ فلم ناقد ترن آدرش نے فلم کو ناکام قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیااور زیرو کو ایک اسٹار دیا۔ علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین بھی اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔
Expected so much from this collaboration [SRK and director Aanand L Rai]… Sadly, the flawed writing – especially the second hour – takes the film downhill… EPIC DISAPPOINTMENT… #ZeroReviewpic.twitter.com/Hzo1oepata
فلم زیرو میں شاہ رخ خان پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو ذہنی معذور لڑکی عافیہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں، بعد ازاں ان کی ملاقات ڈانسر حسن جہاں ببیتا سے ہوتی ہے۔
ایک موقع پر باؤا سنگھ عافیہ کی تصویر دیکھ کر اُسے پانے کی خواہش کرتے ہیں، جیسے ہی وہ محبت کا اظہار کرنے کے لیے ایک اسکول پہنچتے ہیں تو اُن کی آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں کیونکہ عافیہ دولت مند باپ کی بیٹی تو ہے مگر فالج کے باعث وہیل چیئر پر معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔
دوسری جانب ہدایت کار آنند ایل رائے اور فلم کی کاسٹ نے شائقین کے ملے جلے ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج پہلا روز ہے، آئندہ دنوں میں زیرو باکس آفس پر چھا جائے گی کیونکہ یہ منفرد کہانی ہے‘۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ بنانے اور اس میں پستہ قد شخص کا کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’فلم سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ آپ اپنے اردگرد رہنے والے تمام لوگوں کو یکساں ترجیح دیں چاہیے کسی کا قد چھوٹا ہو یا پھر کوئی مفلوج ہی کیوں نہ ہو‘۔
زیرو پر اٹھنے والے سوالات پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ آنند ایل رائے اور ہمانشو نے فلم کی کہانی لکھی اور سب سے پہلے اپنے خیال کے بارے میں مجھے آگاہ کیا کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ اور پستہ قد کے شخص کو ہی فلم میں مرکزی کردار کیوں دیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’کترینہ کی انرجی کے ساتھ میرے لیے ڈانس کرنا بہت مشکل تھا مگر ہدایت کار نے میرا حوصلہ بڑھایا اور پھر بتایا کہ زیرو میں انوشکا بھی ہے جو ایک مفلوج خاتون کا کردار ادا کررہی ہے‘۔
’وہیل چیئر پر رومانوں مناظر عکس بند کروانا میری زندگی کا انوکھا تجربہ تھا اور خدشہ تھا کہ کہیں لوگ اس پر سوالات نہ اٹھائیں مگر آنند ایل رائے کی بات ذہن میں آئی تو میں نے ہامی بھر دی‘۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’ایک معذور لڑکی کے بھی جذبات ہوتے ہیں، اگر وہ کسی وجہ سے بیمار ہوگئی تو اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ اُس کی زندگی ختم ہوچکی، ہم نے فلم کے ذریعے لوگوں کو یہی پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ اپنے اردگرد رہنے والے تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر ترجیح دیں اور اُن کے ساتھ معیانہ رویہ اختیار کریں‘۔
کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے لیے پستہ شخص کا کردار ادا کرنا بہت ہی زیادہ مشکل تھا مگر ٹیکنالوجی نے اس ضمن میں بہت مدد کی اور ہمیں کچھ ایسی ماہرین کی خدمات بھی حاصل رہیں جن کی وجہ سے یہ سب کچھ ممکن ہوا، فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے کچھ تکنیکی معلومات بھی ملیں‘۔
باؤا سنگھ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسا آدمی ہے جسے سب لوگ کمتر شخص کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، یہ ایسا کردار تھا جسے میں زندگی بھر فراموش نہیں کرسکتا مگر افسوس اس بات کا بھی ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں یہ چھوٹے قد والا شخص کون ہے؟۔
شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے شائقین فلم دیکھ کر سمجھیں گے کہ ہر شخص کے ساتھ ایک جذباتی کیفیت وابستہ ہوتی ہے بے شک وہ جسمانی یا ذہنی معذور ہی کیوں نہ ہو۔
یاد رہے کہ ریڈ چلی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی زیرو 21 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کے ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں، اس میں کنگ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف سمیت دیگر اداکار کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ فلم کا ٹریلر ایک خلائی جہاز کے لانچ ہونے کے منظر پر ختم ہوتا ہے. اسی طرح فلم کے پوسٹر میں بھی انگریزی لفظ "او” چاند کی جانب اشارہ کرتا ہے.
کیا بونے کا کردار ادا کرنے کنگ خان فلم کے آخر میں چاند کا رخ کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے بس تھوڑا انتظار ، فلم تین دن بعد پوری دنیا میں ریلیز کی جارہی ہے.
ممبئی: بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اپنے کیریئر کی مشکل ترین فلم ’زیرو‘ میں پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم میرا نام تو کی گانے کی ریہرسل کررہے تھے‘۔
کنگ خان کا کہنا تھاکہ میری بیٹی سوہانا بھی میرے ساتھ ہے جس نے میری مدد کی اور پھر ہم نے گانا مکمل کیا‘۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ میری بیٹی نےگانے کے بول کے حوالے سے میری مدد کی اور وہ اب میری ٹیچر بن گئی۔
’سوہانا کو میں نے ایکشن کر کے دکھایا تو اُس نے منظوری دی اُس کے بعد ہی گانا مکمل ہوا‘۔
یاد رہے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں زیرو کا گانا ریلیز کیا گیا جو شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) اور انوشکا شرما (آفیہ) کی محبت پر فلمایا گیا تھا۔
گانے کی شوٹنگ کے دوران انوشکا کا کہنا تھا کہ ’ایک معذور لڑکی کا کردار کرنا میرے لیے بہت اچھا اور انوکھا تجربہ ہے، ڈائریکٹر نے اس حوالے سے بہت مدد کی‘۔
گانے کے کمپوزر اجے اتل ابھے جودھا پرکار ہیں جب کہ اس میں ارشاد کاملی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بنی ہیں جبکہ کترینہ اداکارہ کا کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گی۔
قبل ازیں ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی کی تلاش میں ہوتے ہیں تو اسی دوران ان کے ہاتھ میں آفیہ یوسفزئی کی تصویر آجاتی ہے۔
کنگ خان کو تصویر پسند آجاتی ہے اس لیے باؤا سنگھ لڑکی کو دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسی دوران جب اُن کی اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ ’آفیہ ‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔
شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں کی ایک دوسرے سے قربت بڑھ جاتی ہے، بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔
ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ کاسٹ میں دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔ زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں، فلم دنیا بھر میں 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم زیر وکا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جس میں کنگ خان، انوشکا اور کترینہ کیف سمیت دیگر اسٹارز اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
قبل ازیں فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا گیا تھا جس نے مختصر وقت میں ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔
ہدایت کار آنند ایل رائے کی جانب سے فلم کا دوسرا گانا ’عشق بازی‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا، جو شاہ رخ، سلمان اور کترینہ کیف پر فلمایا گیا۔ یہ مکمل طور پر ڈانسنگ ٹریک ہے۔
قبل ازیں کنگ خان نے ایک روز قبل ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اکیلے چلے تھے عشق کے سفر پر، کرنے محبوب کو راضی، دوست ایسا ملا رہا میں، کرآئے عشق بازی‘۔
علاوہ ازیں ہدایت کار آنند ایل رائے نے ٹویٹ کیا کہ ’اکیلے تھے تو چمک تھی، ساتھ آئے تو آیا ہے نور، نہ جانے ان کی عشق بازی کرے گی کتنوں کا جیارا چکنا چور‘۔
اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بنی ہیں جبکہ کترینہ اداکارہ کا کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گی۔
قبل ازیں ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی کی تلاش میں ہوتے ہیں تو اسی دوران ان کے ہاتھ میں آفیہ یوسفزئی کی تصویر آجاتی ہے۔
کنگ خان کو تصویر پسند آجاتی ہے اس لیے باؤا سنگھ لڑکی کو دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسی دوران جب اُن کی اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ ’آفیہ ‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔
شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں کی ایک دوسرے سے قربت بڑھ جاتی ہے، بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔
ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔ زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔
ممبئی: معروف ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس موزوں اسکرپٹ ہوگا، تو وہ سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کریں گے.
تفصیلات کے مطابق اپنے میگا بجٹ فلم "زیرو” کی پرموشن میں مصروف ہدایت کار آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ ہر کوئی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے، وہ بھی چاہتے ہیں کہ سپراسٹار ان کی فلم میں جلوہ گر ہوں.
البتہ انھوں نے واضح کیا کہ یہ اسی صورت ممکن ہے، جب ان کے پاس ایک اچھا اسکرپٹ ہو.
آنند ایل رائے نے کہا کہ فلم ’’رانجھنا‘‘ کی تکمیل کے بعد ان کے دل میں ایک بڑے کینوس کی میگا بجٹ فلم کرنے کا خیال پیدا ہوا، مگر شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے سے پہلے انھوں نے اسکرپٹ تیار کیا.
انھوں نے کہا کہ ’’زیرو ‘‘کی کہانی مکمل ہونے کے بعد انھیں یوں لگا کہ یہ کردار شاہ رخ خان ہی کرسکتے ہیں، جب وہ اسکرپٹ لے کر کنگ خان سے ملے، تو انھوں نے بھی اسے پسند کیا.
یاد رہے کہ فلم کے ایک گیت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جس کا ناظرین شدت سے انتظار کر رہے ہیں.
اسی تناظر جب آنند ایل رائے سے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ایک اچھے اسکرپٹکے ساتھ سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کریں گے.
ممبئی: سپراسٹار سری دیوی آخری بار کنگ خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس جہان فانی سے کوچ کرنے والی سری دیوی آخری بار شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں جلوہ گر ہوں گی.
معروف ہدایت کار آنند ایل رائے کی اس میگا بجٹ فلم میں شاہ رخ خان بونے کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینا کیف ہیں.
فلم کے ٹریلر کو حیران کن ردعمل ملا ہے، اس نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہندوستانی فلم کے ٹریلر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، فلم کے گیت ’’میرا نام تو‘‘ کو بھی شائقین نے بہت سراہا.
زیرو کے ایک گیت میں سری دیوی بھی جلوہ گر ہوئی ہیں. اس گیت میں کرشما کپور اور عالیہ بھٹ بھی ان کے ساتھ ہیں. سری دیوی نے یہ گیت موت سے چند ماہ پہلے ریکارڈ کروایا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کنگ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ گیت فلم کی ریلیز سے پہلے عام نہیںکیا جائے گا. شایقین اسے تھیٹر ہی میں دیکھ سکیں گے. یعنی سری دیوی کے مداحوں کو 21 دسمبر تک انتظار کرنا پڑے گا.
واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم زیرو کرسمس کے تہوار پر ریلیز ہورہی ہے.
ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم زیرو کے پہلے رومانوی گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس کو انوشکا شرما اور شاہ رخ خان پر فلمایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی جس میں کنگ خان، انوشکا اور کترینہ کیف سمیت دیگر اسٹارز اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
قبل ازیں فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا گیا تھا جس نے مختصر وقت میں ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔
ہدایت کار آنند ایل رائے کی جانب سے فلم کا پہلا گانا ’میرے نام تو‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا، جو شاہ رخ اور انوشکا (آفیہ) کے درمیان ہونے والی محبت کی عکاسی کررہا ہے۔
گانے کے کمپوزر اجے اتل ابھے جودھا پرکار ہیں جب کہ اس میں ارشاد کاملی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
قبل ازیں منگل کے روز شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ باؤا سنگھ کا پیار ہے، آفیہ اُسی کا نام ہے‘۔
دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی یہی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جتنے یہ پورے ہیں اُس سے لمبا تو آفیہ یوسفزئی بھیندر کا نام ہے، پھر بھی مجھے کہتا ہے تو میرے نام ہے‘۔
دونوں اداکاروں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ’میرے نام تو‘ گانا کل ریلیز ہونے جارہا ہے۔
اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بنی ہیں جبکہ کترینہ اداکارہ کا کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گی۔
قبل ازیں ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی کی تلاش میں ہوتے ہیں تو اسی دوران ان کے ہاتھ میں آفیہ یوسفزئی کی تصویر آجاتی ہے۔
کنگ خان کو تصویر پسند آجاتی ہے اس لیے باؤا سنگھ لڑکی کو دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسی دوران جب اُن کی اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ ’آفیہ ‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔
شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں کی ایک دوسرے سے قربت بڑھ جاتی ہے، بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔
ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔
زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔