Tag: zia ullah afridi

  • عمران خان کا ضیا اللہ آفریدی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کا ضیا اللہ آفریدی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عائشہ گلالئی کے بعد ضیا اللہ آفریدی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی سے منحرف اراکین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عائشہ گلالئی کےبعد ضیااللہ آفریدی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    عمران خان نے ضیا اللہ آفریدی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ضیا اللہ آفریدی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

    نوٹس میں ضیا اللہ آفریدی سے پارٹی سے منحرف ہونے پر 7روز میں جواب طلب کیا گیا ہے، جواب نہ ملنے کی صورت میں پارٹی رکنیت سے بر طرف کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ ضیااللہ آفریدی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے، روز پہلے ضیا اللہ آفریدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا عائشہ گلالئی کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا اور الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کیخلاف آرٹیکل63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، پارٹی سے انحراف کے بعد عائشہ گلالئی پارٹی کی ذمہ دار نہیں رہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی پی پی میں شامل

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی پی پی میں شامل

    لاہور: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ضیاء اللہ آفریدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن پر گرفتاری کے بعد پارٹی سے نکالا گیا تھا وہ ضمانت پر ہیں، پیپلز پارٹی ان کی درست جگہ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف 2015 سے کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • ضیاءاللہ آفریدی کیخلاف اثاثوں کی چھان بین، الزام ثابت نہ ہوسکا

    ضیاءاللہ آفریدی کیخلاف اثاثوں کی چھان بین، الزام ثابت نہ ہوسکا

    پشاور : احتساب کمیشن نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کیخلاف اثاثوں کی چھان بین کی فائل بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں زیرحراست صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی خلاف انکوائری ختم کردی گئی۔ احتساب کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کےدوران ضیاءاللہ آفریدی کے کسی قسم کے غیرقانونی اثاثے ثابت نہ ہوسکے۔

    احتساب کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضیاءاللہ آفریدی کے منجمد بینک اکاؤنٹس بھی بحال کردیئے گئے ہیں اور ان کی ایک سال کی تنخواہ ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے بعد ضیاءاللہ آفریدی کی ضمانت کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کے وزیرِمعدنیات کرپشن کے الزام میں گرفتار

     

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نےتحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتارکیا تھا۔

    گرفتاری کے بعد اعلیٰ قیادت نے انہیں معدنیات کی وزارت سے بھی فارغ کردیا تھا۔ ضیااللہ آفریدی پراختیارات کے ناجائز استعمال کرنےکےالزمات تھے۔

     

  • تحریک انصاف نے ضیااللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    تحریک انصاف نے ضیااللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے ضیااللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کردی، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

    پی ٹی آئی نے ضیااللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کردی، جس کا نوٹیفیکیشن چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہ، نوٹیفیکیشن کے متن میں کہاگیا ہے کہ ضیا اللہ آفریدی کی رکنیت انکے خلاف کیسز کے فیصلے تک معطل رہے گی۔

    ضیاء اللہ آفریدی کو 9 جولائی کو خیبر پختو نخوا احتساب کمیشن نے کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔