Tag: zil haj moon

  • ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ تمام شواہد کے حاصل ہونے کے بعد تصدیق کی جاتی ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، لہٰذا یکم ذوالحج مورخہ 13اگست2018کو جبکہ عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی۔گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا بھی یہی کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلامی مہینوں میں 29 یا 30 دن ہوتے ہیں، تیس دن مکمل ہونے کے بعد نیا اسلامی مہینہ شروع ہوجاتا ہے، اس طرح ذی القعد کے29روز پورے ہونے کے بعد آج ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور اب عید قرباں 22اگست کو ہوگی۔

  • ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند نظرآنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بدھ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگا۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔

    ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج (ہفتہ کو) دوپہر کے وقت چاند کی پیدائش ہونا شروع ہوگی، ذوالحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک بھر میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، چھور میں سب سے پہلےغروب آفتاب 6 بجکر 59 منٹ پر ہوگا جبکہ کراچی میں کل غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پرہوگا اور 8 بجکر 8 منٹ تک چاند کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ذرائع ماہرین فلکیات کے مطابق ذی القعدہ 29 روز کی ہوگی اور اتوار کو ہی ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، جس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید قرباں ہونے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں: سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات


    اگر اتوار کو چاند نظر آگیا تو پاکستان میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر جبکہ عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی، اسی طرح اگر سعودی عرب میں بھی چاند اتوار کو نظر آیا تو فرزندانِ اسلام 21 اگست بروز منگل فریضہ حج ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے اللہ رب العزت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے دی جانیوالی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ عیدالضحیٰ کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، اگر 13 اگست کو چاند نظر آجاتا ہے تو بدھ سے جمعرات تک وفاق کی جانب سے تین روزہ تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔

  • مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی : مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے آج کراچی میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

    اسلامی سال کے آخری مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کراچی کےمیٹ کمپلیکس میں آج بیٹھے گی، چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، اس طرح عید الاضحیٰ چھ اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔

    پشاور کی مقامی رویتِ ہلال کمیٹی نے پانچ اکتوبر کو عیدالاضحی منانے کا اعلان کردیا ہے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے صوبے کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔