Tag: zil-hajj-moon

  • پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟  فواد چوہدری نے بڑی خبر سنادی

    پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ فواد چوہدری نے بڑی خبر سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگردو نواح میں ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، اگر بادل ہیں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورصحیح مقام دیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بتایا کہ ذُوالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش رات 10بج کر33منٹ پرہوچکی ہے، آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگرد و نواح میں چاند نظر آجائے گا، ہاں اگر بادل ہیں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورصحیح مقام دیکھیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ31 جولائی کو ہوگی، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا، ذی الحجہ کا چاند کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

    خیال رہے کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی۔

  • کل ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات

    کل ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی ، جس کے بعد عیدالضحیٰ 12اگست کوہوگی، غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکےگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ذوالحج کے چاندکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کل ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالضحیٰ12اگست کوہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند آج 8:12 پر پیدا ہونا شروع ہوجائےگا،7 : 17منٹ پر سورج طلوع ہو جائےگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکےگا، چاند کی عمر35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر الود رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے  ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے  عید الضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کااعلان کردیا ہے ، جس کے مطابق چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی۔

    خیال  رہے کہ ذوالحج اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے جس میں استطاعت رکھنے والے فرزندان اسلام فریضہ حج ادا کرتے جبکہ سنتِ ابراہیمی کو زندہ رکھتے ہوئے حکم خداوندی کے مطابق اپنے جانور بھی قربان کرتے ہیں۔

  • محکمہ موسمیات کی 2 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی 2 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے 2 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ، جس کے بعد عید الالضحیٰ 12 اگست 2019 کو ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےذی الحج کےچاندکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا دو اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالالضحیٰ 12 اگست 2019 کو ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دو اگست کوبیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، 7:17منٹ پر سورج طلوع ہو جائےگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکےگا، چاند کی عمر 35گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔

    یاد رہے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہجری کیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ سوموار12 اگست کوہوگی اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔

    مزید پڑھیں : عیدالاضحیٰ اورمحرم کب ہیں، فوادچوہدری

    خیال رہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کیا تھا ، جس میں 2019 تا 2024 عید الفطر، عید الاضحی، رمضان المبارک اور دیگر اسلامی مہینوں کے چاند نظر آنے کی تاریخیں طے کی گئی تھیں۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ متعارف کرائی تھی اور اس کا لنک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا۔

    واضح رہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ قمری کلینڈر کے مطابق عید پانچ جون کو ہے جبکہ رویتِ ہلال کمیٹی پہلے ہی چار جون کو عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرچکی۔

    ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔