Tag: zimbabwe

  • تیسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا زمبابوے کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوٹنی مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج بولاوایو میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    زمبابوے کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا، میزبان زمبابوے کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایووب، عرفان خان، حارث رؤف، ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، قاسم، عرفات اور حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور سیریز میں وائٹ واش کیلئے پُرعزم ہے۔

  • زمبابوے میں‌ جعلی مذہبی پیشوا کے قبضے سے ڈھائی سو بچے ریسکیو کر لیے گئے

    زمبابوے میں‌ جعلی مذہبی پیشوا کے قبضے سے ڈھائی سو بچے ریسکیو کر لیے گئے

    ہرارے: زمبابوے میں‌ پولیس نے ایک بڑے چھاپے کے دوران جعلی مذہبی پیشوا کے قبضے سے ڈھائی سو بچے ریسکیو کر لیے، اور 56 سالہ اسماعیل چوکورونگروا کو گرفتار کر لیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کی پولیس نے ایک جعلی مذہبی پیشوا کو گرفتار کر کے 250 بچوں کی جانیں بچا لیں، پولیس کا کہنا تھا کہ اسماعیل چوکورونگروا نامی شخص نے ہرارے کے شمال مغرب میں ایک فارم میں ایک ہزار سے زائد پیروکاروں پر مشتمل فرقہ بنایا ہوا تھا، جس میں بچے بھی شامل تھے۔

    پولیس کے ترجمان پال نیاتھی نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں سے فرقے اور قیادت کے فائدے کے لیے مختلف جسمانی سرگرمیاں لی جا رہی تھیں، ریسکیو کیے گئے 251 بچوں میں سے 246 کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے اسکول جانے کی عمر میں تھے لیکن انھیں رسمی تعلیم نہیں دی جا رہی تھی، بلکہ ان سے نہایت سستی مزدوری لی جا رہی تھی، جعلی مذہبی پیشوا ان سے زندگی کا ہنر سکھانے کے نام پر مشقت کروا رہا تھا۔

    پولیس نے ایک مزار پر چھاپا مار کر اسماعیل کو مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے گرفتار کیا تھا، بعد ازاں بچوں اور کچھ خواتین کو بسوں میں بھر کر وہاں لے جایا گیا، علاقے سے چند قبریں بھی ملیں جن میں سے 7 بچوں کی بھی تھیں جن کی تدفین حکام کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھی۔

    جعلی مذہبی پیشوا کے پیروکاروں نے کمپاؤنڈ کو ’ارض موعودہ‘ قرار دیا، اور وہاں سے جانے سے انکار کیا، اور بچوں کو وہاں سے لے جائے جانے پر بھی احتجاج کیا۔ جعلی مذہبی پیشوا کا دعویٰ تھا کہ اسے خدا کی طرف سے براہ راست ہدایات ملتی ہیں۔ اس نے اپنے پیروکاروں کو بتایا تھا کہ خدا رسمی تعلیم سے منع کر رہا ہے کیوں کہ ایسے اسکولوں میں پڑھے جانے والے اسباق اس کے حکم کے خلاف ہوتے ہیں، اور اگر وہ اپنے بچے اسکول بھیجیں گے تو بارش نہیں ہوگی۔

  • زمبابوے کے شہری کا پاکستان سے شکوہ، وجہ مسٹر بین

    زمبابوے کے شہری کا پاکستان سے شکوہ، وجہ مسٹر بین

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے قبل زمبابوے کے ایک شہری کے انوکھے شکوے نے ٹویٹر صارفین کو حیران کردیا۔

    آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعرات کو پاکستان اور زمبابوے کا میچ پرتھ میں شیڈول ہے، روایتی حریف بھارت سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے۔

    اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک حیران کن گفتگو جاری ہے جس میں زمبابوے کے ایک شہری پاکستانیوں سے شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم سے متعلق ایک ٹویٹ کی گئی جس کے جواب میں ایک زمبابوین شہری نے کہا کہ ہم زمبابوین آپ کو معاف نہیں کریں گے، آپ نے ہمیں ایک بار مسٹر بین کی جگہ جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا، ہم کل یہ معاملہ حل کر لیں گے، صرف دعا کریں کہ کل بارش ہو۔

    اس کے جواب میں ایک پاکستانی صارف نے پوچھا کہ کیا ہوا بھائی؟ جس پر زمبابوین شہری نے کہا کہ انہوں (پاکستانیوں) نے ہماری مقامی زرعی تقریب کے لیے اصلی مسٹر بین کی جگہ پاکستانی مسٹر بین بھیج دیا تھا۔

    سنہ 2016 میں زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی مسٹر بین اصلی مسٹر بین بن کر گئے تھے۔

    اس تقریب کے دوران سب لوگ انہیں اصلی مسٹر بین سمجھتے رہے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو جعلی مسٹر بین ہیں۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نامی مزاحیہ اداکار کو مسٹر بین (روون ایٹکنسن) کے ساتھ غیر معمولی مماثلت کے بعد پاکستانی مسٹر بین کہا جاتا ہے۔

    محمد آصف مسٹر بین کا روپ دھار کر مزاحیہ پروگرام اور اشتہارات کرتے ہیں۔

    زمبابوے کے شہری کی جانب سے کیے جانے والے اس شکوے پر صارفین بھی حیرت بھی مبتلا ہیں اور ٹویٹر پر تبصرے کر رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ بھائی ہمیں انڈیا نے یہ فراڈ کرنے کا کہا تھا، ان کے خلاف بھی جارحانہ کھیلنا۔

    ایک شخص نے کہا کہ پلیز ہمیں معاف کر دو، میں نے بابر اعظم کو کال کی تھی، وہ بھی سوری کر رہے تھے اور معافی مانگ رہے تھے۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ بھائی، یہ 50 فیصد تو اصلی بین کی طرح لگتے ہیں، پلیز اپنی ٹیم کو کہنا کہ کل ہمارے خلاف 50 فیصد کم جارحانہ کھیلے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ہم آپ کو مسٹر بین بھیج ہی کیسے سکتے تھے، وہ پاکستانی شہری نہیں ہے۔ کیا آپ کو نہیں پتہ کہ مسٹر بین دیکھنے میں کیسا لگتا ہے۔

    جس پر مذکورہ شخص نے جواب دیا کہ وہ شخص (نقلی مسٹر بین) اصل مسٹر بین کی تصویر دکھا کر آن لائن بھاؤ تاؤ کر رہا تھا۔

  • زمبابوے کے کون سے کھلاڑی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں؟

    زمبابوے کے کون سے کھلاڑی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں؟

    پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں آج جمعرات کو قومی ٹیم زمبابوے سے آمنا سامنا کرے گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 17 ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان 16 اور زمبابوے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

    اس ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ اطمینان کیا جا سکتا ہے کہ میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں نکلے گا، اور ماہرین نے پاکستان کے جیتنے کا امکان بھی 86 فی صد قرار دیا ہے۔

    تاہم زمبابوے کی ٹیم میں ایسے کئی کھلاڑی موجود ہیں، جو پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے، ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    ان میں دراز قد بلیسنگ مُزاربانی ایسے بولر ہیں جو پاکستانی بلے بازوں کو اپنی بولنگ سے ماضی میں بھی مشکلات سے دو چار کر چکے ہیں، دراز قد ہونے کی وجہ سے پرتھ کی کنڈیشنز ان کو سپورٹ کریں گی۔

    دوسرے کھلاڑی ہیں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین سکندر رضا، جو اپنی ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر 136 رنز بنا چکے ہیں، اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

    پاکستان کے پاس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت رقم کرنے کے ساتھ ساتھ انڈیا کے خلاف شکست کی یادیں دور کرنے کا موقع ہوگا۔

  • کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین، زمبابوے نے مہنگائی کا علاج نکال لیا

    کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین، زمبابوے نے مہنگائی کا علاج نکال لیا

    ہرارے: زمبابوے نے مہنگائی کا علاج نکال لیا، ملک میں کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین کی حوصلہ افزائی کی جانے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں بڑھتی مہنگائی پر قابو کے لیے کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین شروع ہو گیا ہے، زمبابوے کے مرکزی بینک نے اس سلسلے میں سونے کے سکے فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروباری اور مالیاتی لین دین کے لیے سونے کے سکے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

    مرکزی بینک کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ سونے کے سکے 25 جولائی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، سونے کے سکے امریکی ڈالر، مقامی کرنسی اور دیگر بین الاقوامی کرنسیوں میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے مطابق خریدے جا سکیں گے۔

    بینک نے کہا کہ سونے کے سکوں کو نقد رقم میں منتقل کیا جا سکے گا، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے ذریعے تجارت ہو سکے گی۔

    یاد رہے کہ زمبابوے نے 2009 میں مالی معاملات کے لیے اپنی کرنسی ترک کر کے غیر ملکی کرنسیاں استعمال کرنا شروع کی تھیں، زیادہ تر لین دین امریکی ڈالر میں ہو رہا تھا، تاہم 2019 میں حکومت نے مقامی کرنسی ’زمبابوین ڈالر‘ دوبارہ متعارف کروا دیا تھا لیکن اس کی قدر پھر گرتی جا رہی ہے۔

  • پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

    پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

    ہرارے: پاکستان نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہرارے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ واش کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی، شاہین شاہ آفریدی نے آخری وکٹ حاصل کی اور اسی کے ساتھ پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

    زمبابوے کو پہلی اننگز میں فالوآن کرنے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کی، شاہین شاہ آفریدی نے زمبابوے کے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، فاسٹ بولر نے میچ میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں۔

    فالوآن کا شکار زمبابوے پر دوسری اننگر میں آف اسپنر نعمان علی بھی قہر بن کر ٹوٹے اور انہوں نے بھی 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے ٹیم 510 رنز کے جواب میں صرف 132 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی، حسن علی نے مسلسل تیسرے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں، ساجد خان نے دو شاہین آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے ہرارے ٹیسٹ کو یادگارہ بناتے ہوئے اپنے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی ، اسی اعزاز کے ساتھ وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بنے،اس سے قبل سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013 میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

    ڈبل سینچری بنانے پر عابد علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

     

  • زمبابوے فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ

    زمبابوے فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ

    ابوجا: افریقی ملک زمبابوے میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث مکان سے ٹکراگیا، واقعے میں ایک بچے سمیت تین افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی حادثہ ابوجا کے مشرق میں واقع آرکٹورس گاؤں میں پیش آیا، زمبابوے فضائیہ کے عہدیدار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا، کئی بار رابطے کی کوشش کی گئی تاہم کامیابی نہ ہوسکی ، بعد ازاں طیارے کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔

    فضائیہ حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک مکان پر گرا پایا، حادثے میں عملے کے تین ارکان اور ایک بچہ ہلاک ہوا، ہلاک ہونے والوں میں دو زیر تربیت پائلٹ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے زمبابوے پر عائد پابندیوں کے باعث زمبابوے نئی فوجی ہیلی کاپٹر اور طیارے نہیں خرید سکتا، زمبابوے کی فضائیہ کو پرانے طیاروں پر ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے، حالانکہ اب فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی میعاد ختم ہوچکی ہے، زمبابوے فضائیہ کی جانب سے فرسودہ طیاروں کے استعمال کے باعث اسے تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

  • زمبابوے میں قحط سالی سے 55 ہاتھی مر گئے

    زمبابوے میں قحط سالی سے 55 ہاتھی مر گئے

    ہرارے: زمبابوے میں قحط سالی کے نتیجے میں 2 ماہ کے دوران 55 ہاتھی مر گئے۔

    میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں موجود 55 ہاتھی مر گئے جس کی وجہ خوراک اور پانی کی کمی بتائی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خشک سالی کے نتیجے میں نیشنل پارک میں موجود شیر اور دیگر جانور بھی بیمار ہوگئے ہیں اور ان کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    نیشنل پارک میں ہاتھیوں کے مرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، نیشنل پارک کے ترجمان تناشی فراواؤ کے مطابق نیشنل پارک میں 50 ہزار جانور موجود ہیں جن میں ہاتھیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

    تناشی فراواؤ کا کہنا تھا کہ پانی اورغذا کی وجہ سے ہاتھیوں کا مرنا تشویشناک امر ہے اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: جنگلی ہاتھی نے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں نے پانی کی تلاش کے لیے طویل مسافت کی تھی، ہاتھیوں کے مرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں برسوں سے جاری خشک سالی ہے اور ملک تباہ حال معیشت سے بھی دوچار ہے، خوراک اور پانی کی عدم فراہمی کے سبب جانوروں بڑی تعداد میں متاثر ہورہی ہے۔

    نیشنل پارک کے ترجمان فراواؤ کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات بھوکے پیاسے ہونے کی وجہ سے پارکوں میں بھٹکتے ہیں، فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بعض اوقات لوگوں کو بھی ہلاک کردیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال بھوکے ہاتھیوں کی جانب سے حملے میں 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • زمبابوے: سیلابی ریلا سونے کی کان میں داخل، 60 کان کن ڈوب گئے

    زمبابوے: سیلابی ریلا سونے کی کان میں داخل، 60 کان کن ڈوب گئے

    ہرارے :  زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے کے باعث 60 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 145 کلومیٹر واقع علاقے کدوما میں غیر قانونی سونے کی کان میں جمعے کے روز سیلابی ریلا کان میں داخل ہوگیا جس کے باعث 60 سے 70 کان کن ہلاک ہوگئے۔

    مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوسری شفٹ شروع ہورہی تھ کہ اچانک سیلابی ریلا کان میں داخل ہوا اور پانی بھرگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو عملے نے پانی نکالنے کا شروع کیا تاہم کان کنوں کو بچانے میں ناکام رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ہرارے میں شدید بارشوں کے بارش کے باعث قریبی ڈیم کی دیوار توٹنے کے باعث سیلابی ریلا کان میں داخل ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ کان زمبابوے کی ایک نجی کمپنی کے زیر انتظام ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت نے کان سے پانی نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن، ٹرانسپورٹ اور متاثرہ خاندانوں کے لیے 2 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : جمہوریہ چیک: کوئلے کی کان میں دھماکا، 13 افراد ہلاک 10 زخمی

    مزید پڑھیں : چین: کوئلے کی کان میں لفٹ گرگئی‘ 17 کان کن ہلاک

    حکومت کی جانب سے حادثے کی شدت کو دیکھتے ہوئے عام شہریوں، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اداروں سے مالی امداد کرنے کی درخواست کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زمبابوے شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور ایک عشرے کے دوران معاشیات کی یہ بدترین صورتحال ہے۔

  • زمبابوے: صدارتی انتخابات کے نتائج عدالت میں چیلنج

    زمبابوے: صدارتی انتخابات کے نتائج عدالت میں چیلنج

    ہرارے: زمبابوے میں رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج اپوزیشن اتحاد نے ملکی عدالت میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں مرکزی اپوزیشن اتحاد کے رہنما نیلسن شمیزا نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو ملکی آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزشن اتحاد کی جانب سے مذکورہ نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے سے نگران صدر ایمرسن کی حلف برداری کی تقریب بھی مؤخر ہو گئی ہے۔

    اپوزیشن رہنما نیلسن شیمزا نے موقف اختیار کیا ہے کہ زمبابوے کے حالیہ انتخابات دھاندلی شدہ تھے، جیتنے والے ایمرسن منانگاگوا کی کامیابی کو تسلیم نہیں کرتے۔

    ایمرسن کو اپنے عہدے کا حلف آئندہ اتوار کو اٹھانا تھا، تاہم جب تک عدالت فیصلہ نہیں سناتی وہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتے، ملکی قوانین کے مطابق آئینی عدالت نے اب چودہ دن کے اندر اندر اپنا فیصلہ سنانا ہے۔


    زمبابوے: صدارتی انتخابات کے بعد ہنگامہ آرائی پر برطانیہ کا تحفظات کا اظہار


    خیال رہے کہ ایمرسن منانگاگوا کی جیت پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو جعلی قرار دیا ہے، منانگاگوا کا تعلق حکمران زاؤ پی ایف پارٹی سے ہے۔

    واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد ہنگامہ آرائی میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں وزیر سیاحت کی رشتے دار بھی شامل ہیں۔

    صدر رابرٹ موگابے کے طویل اقتدار کے بعد زمبابوے میں یہ پہلے صدارتی انتخابات تھے۔

    یاد رہے کہ زمبابوے کی آزادی کے بعد یہ پہلا الیکشن تھا جو سابق صدر رابرٹ موگابے کی غیر موجودگی میں ہوا ہے اور موگابے نے مذکورہ الیکشن میں حصّہ بھی نہیں لیا تھا اور اپنے جانشین ایمرسن منانگاگوا کی حمایت سے بھی انکار کردیا تھا۔