Tag: zimbabwe

  • زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کردیا گیا

    زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کردیا گیا

    ہرارے: زمبابوے میں زہرخورانی کے تین مختلف واقعات میں 14 ہاتھی ہلاک ہوگئے جن میں سے 11 کی موت میں شکاریوں کے ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ ہاتھیوں کو ہوانگے نیشنل پارک میں زہردیا گیا جبکہ 6 ہاتھی ڈیکا سفاری ایریا کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

    وائلڈ لائف مینیجمنٹ کے ترجمان کورل وشایا کے مطابق کچھ ہاتھیوں کے ہاتھی دانت غائب تھے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہوانگے نیشنل پارک میں ہاتھیوں کی ہلاکت کی تفتیش کے دوران پولیس نے پانچ افرادکو حراست میں لیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل 11 ہاتھی پارک اور سفاری ایریا میں زہر خورانی کے سبب ہلاک ہوئے جبکہ تین کی ہلاکت بھی کچرے خانے سے زہر خورانی کے سبب ہوئی۔

    واضح رہے کہ زمبابوے میں ہاتھیوں اور گینڈے کا شکار معمول کی بات ہے اور گزشتہ سال 100 سے زائد ہاتھی زہر خورانی کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔

  • زمبابوے میں قحط، بچے جنگلی پھل کھانے پرمجبور

    زمبابوے میں قحط، بچے جنگلی پھل کھانے پرمجبور

    ہرارے: زمبابوے کے دیہاتیوں نے خشک سالی اورمتنازعہ زمینی اصلاحات کے سبب پڑنے والے قحط سے بچاوٗکے لئے اپنی روز مرہ کی خوراک میں کمی کردی ہے۔

    رواں سال ہونے والی خشک سالی کے سبب جنوبی افریقہ کے کئی ممالک جن میں ملاوی، زمبابوے، نمیبیا اور بوتسوانا میں زراعت انتہائی کم رہی جس سےان ممالک میں قحط آگیا ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق افریقہ کی کل آبادی یعنی 292 ملین میں 27.4 ملین افراد اس قحط سے متاثر ہوں گے یعنی افریقہ میں ہر دس میں سے ایک شخص رواں سال کے اختتام تک زندہ رہنے کے لئے خوراک کے امدادی تھیلوں پرانحصارکررہا ہوگا۔

    اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق زمبابوے کے 15 لاکھ افراد کوخوراک کے حصول کے لئے امداد کی ضرورت ہے۔

    اس صورتحال کے سبب زمبابوے کے عوام نے اپنی غذامیں کمی کردی ہے 40 سالہ ربین کا کہنا ہے کہ پہلے ان کی زمین سے اس قدر مکئی پیدا ہو؎تی تھی کہ ان کے گھرانے کی ضرورت پوری کرنے کے لئے 30 بورے مکئی وہ زخیرہ کرتی تھیں جبکہ اضافی مکئی بیچ کراپنی ضروریا ت کے لئے رقم حاصل کرتی تھیں تاہم اس سال ان کے پاس محض 10 بورے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے گھرمیں کھانا دو وقت کا کردیا ہے اور اس دوران ان کے بچوں کو بھوک لگتی ہے تو وہ جنگلی پھل کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مکئی پیدا کرنے والے ممالک میں سرفہرست زمبابوے بڑے پیمانے پر خوراک امپورٹ کرنے والا ملک بن گیا ہے جس کا سبب وہاں کے صدرروبرٹ موگابے کی جانب سے کی جانے والی زرعی اصلاحات کو قراردیا جارہاہے جن کے تحت سفید فام کسانوں سے زمینیں لے کر بے زمین سیاہ فام کسانوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔

  • بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں :آفریدی

    بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں :آفریدی

    لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ باربار بھارت کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے بھارت کےنہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔

    دورہ زمبابوے کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ بارباربھارت کے پیچھے کیوں بھاگا جارہا ہے۔

    آفریدی نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام پاک بھارت سیریزکا انعقاد چاہتی ہیں اگر دونوں ممالک کی سیریز کا انعقاد ہوا توایشیز سے بڑی سیریزہوگی۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ کبھی کسی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھازمبابوے کا دورہ ان کے اورٹیم کے لئے اہم ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے معیاری ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار ہونے والے سابق کپتان سلمان بٹ نے ان سے آکر معافی مانگی تھی اورانہوں نے سلمان بٹ کو کرکٹ جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

  • لاہور واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کو اعتماد میں لے لیا

    لاہور واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کو اعتماد میں لے لیا

    لاہور واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کو اعتماد میں لے لیا، سیریز کاتیسرا اور آخری میچ آج شیڈول کے مطابق ہوگا۔

    پاک زمبابوے دوسرے ون ڈے کے دوران ٹرانسفارمر پھٹنے سے مہمان ٹیم کے خدشات دور کرلیے گئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور واقعے پر مہمان ٹیم کو بریفنگ دی، جس میں زمبابوے ٹیم کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہائی کراکے اعتماد میں لیا گیا۔

    ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ واقعے کے باوجود زمبابوے ٹیم کا دورہ جاری رہے گا۔ پی سی بی نے تخریب کاری کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہاکہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمرپھٹنے سے ہوا۔

    مہمان ٹیم کو دی گئی بریفنگ کے بعد ترجمان زمبابوے بورڈ لوومور بانڈانےبتایا کہ پولیس حکام نے سکیورٹی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا، ٹیم شیڈول کے مطابق آخری میچ کھیلے گی۔

  • سلو اوورریٹ، ایلٹن چگمبورا پر 2 میچز کی پابندی عائد

    سلو اوورریٹ، ایلٹن چگمبورا پر 2 میچز کی پابندی عائد

    دبئی: پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث زمبابوے ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا پر دو میچز کی پابندی عائدکردی گئی۔

     آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان ایلٹن چگمبورا پر دو میچز کی پابندی لگادی، چگمبورا نے کیرئیر بیسٹ اننگزکھیل کر پہلے ون ڈے کو یادگار بنایالیکن آئی سی سی کی معطلی نے ان کی خوشیوں پر پانی پھیردیا۔

    مہمان ٹیم کوچگمبورا کی جارحانہ بیٹنگ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، زمبابوے ٹیم نے مقررہ وقت میں تین اوورز کم کرائے، جس کی پاداش میں آئی سی سی نے چگمبورا کو دو میچز کیلئے معطل اور ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائدکردیا۔

     جو زمبابوے ٹیم کیلئے کسی دھچکے سے کم نہیں،چگمبورا کی غیر موجودگی میں ہملٹن مساکڈزا کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

  • پاک زمبابوے ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

    پاک زمبابوے ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کردی گئی۔

    ون ڈے ٹرافی سے پردہ اٹھادیا گیا، پاک زمبابوے سیریزکی ٹرافی کی نقاب کشائی مہمان کپتان ایلٹن چگمبورا اوراظہرعلی نے کی۔

     اس موقع پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے مین شائقین ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان کا رخ کریں۔

     چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے سیریز کے تینوں میچ جیتنا اہم ہیں، مہمان کپتان بھی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نظر آئے۔

    زمبابوے کے کپتان چگمبورانے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازو ں نے بہترین کھیل پیش کیا، فیلڈنگ اوربولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    زمبابوین کپتان پاکستان اور زمبابوے کے تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے شروع ہوگا۔

  • پاک زمبابوے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

    پاک زمبابوے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے انکار کے بعد پی سی بی نے پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

     ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیری میں اظہر خان میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔سیریز میں امپائرنگ کے فرائض علیم ڈار، احسن رضا، احمد شہاب، خالد محمود شوذب رضا اور زمبابوے کے رسل ٹفن انجام دیں گے۔

     پہلےٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اورشوزب رضافیلڈ امپائرہونگے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور احمد شہاب فیلڈ امپائر ہوں گے۔سیریز کے پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور رسل ٹفن امپائرنگ کریں گے۔

  • بطور کوچ دوبارہ پاکستان جانے کا منتظر ہوں ، ڈیو واٹمور

    بطور کوچ دوبارہ پاکستان جانے کا منتظر ہوں ، ڈیو واٹمور

    زمبابوے کرکٹ بورڈ خاموش ہے مگر کوچ ڈیو واٹمور نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

     زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ٹوئٹ کے بعد سیریز سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

    پاکستان ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نےٹوئٹ میں کہا کہ مخالف ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے دوبارہ پاکستان جانے کا منتظر ہوں، پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع ملے گا۔

     سیریز میں جیت حاصل کرنے کیلئے زمبابوے نے سخت محنت کی ہے۔

  • آئی سی سی کا پاک زمبابوے سیریز کیلئے امپائرز بھیجنے سے انکار

    آئی سی سی کا پاک زمبابوے سیریز کیلئے امپائرز بھیجنے سے انکار

    لاہور: زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق آئی سی سی کو مطلع کردیا، آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے امپائرز بھیجنے سے انکار کردیا۔

    ہماری ٹیم پاکستان جارہی ہے، قوانین کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے مطلع کردیا،جس کے بعد آئی سی سی نے سیریز کیلئے میچ آفشیلز بھیجنے سے انکار کردیا۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکورٹی ماہرین کی رپورٹ کےبعد کیا، پاکستان سیریز میں اپنے امپائرز تعینات کرسکتا ہے۔

     زمبابوے کی تصدیق کے باوجود دورے کے حوالے سے زمبابوے سمیت پاکستان میں بھی بدستور بے یقینی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان روانگی کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ پر روکا جاسکتا ہے۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لئے سخت سیکورٹی پلان تیار

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لئے سخت سیکورٹی پلان تیار

    لاہور: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پنجاب حکومت نے سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔

     ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو وی وی آئی پی سیکورٹی دی جائے گی، زمبابوے کرکٹ ٹیم کو لاہور پہنچنے کے بعد ٹیم کو فل پروف سیکورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

     ہوٹل میں بھی بھاری تعداد میں پولیس تعینات ہوگی،ہوٹل سے ٹیم کو سیکورٹی حصار میں اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔

     اسٹیڈیم کے اندار اور باہر پولس کا سخت پہرا ہوگا، زمبابوے کی ٹیم پیر اور منگل کی درمیان شب پاکستان پہنچے گی۔