Tag: zimbabwe

  • بنگلہ دیش کے باؤلر نے منفرد اورشاندار ریکارڈ قائم کردیا

    بنگلہ دیش کے باؤلر نے منفرد اورشاندار ریکارڈ قائم کردیا

    میرپور : بنگلہ دیشی تیج الاسلام ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بھی بن گئے، بنگلہ دیش کے تائج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    میرپور میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر تائج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں ہیٹرک بنائی۔

    بائیس سالہ تائج الاسلام نے میچ کے ستائیسویں اوور کی آخری گیند پر پانیانگارا کو بولڈ کیا جس کے بعد انتیسویں اوور کی پہلی گیند پر نیومبو کو ایل بی ڈبلو جبکہ دوسری گیند پر چھتارا کو بولڈکر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

    نوجوان اسپنر نے میچ میں صرف گیارہ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ان کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    تائج الاسلام ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر ہیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے شہادت حسین، عبدالرزاق اور روبیل حسین بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں تاہم تینوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے ہرا دیا

    بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے ہرا دیا

    چٹاکانگ: بنگلہ دیش نے چٹاکانگ ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک سو چھیاسی رنز سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

    چٹاکانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیت کیلئے چار سو اننچاس رنز کا ہدف دیا تھا۔ کھیل کے چوتھے روز زمبابوے نے نامکمل دوسری اننگز اکہتر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم دو سو باسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    چکبووا نواسی اور سکندر مرزا پیسنٹھ رنز بناکر نمایاں رہے. بنگلہ دیش کیجانب سے شفیع السلام،روبل حسین، جوبیر حسین اور شوواگتا ہون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اکیس نومبر کو چٹاکانگ میں کھیلا جائیگا۔

  • دوسرا ٹیسٹ؛بنگلہ دیش نے زمبابوے کو شکست دیدی

    دوسرا ٹیسٹ؛بنگلہ دیش نے زمبابوے کو شکست دیدی

    کھلنا: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک سو باسٹھ رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    کھلنا میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز دو سو ایک رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور سینتالیس رنز کے اضافے کے بعد دو سو اڑتالیس رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

    بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیت کے لئے تین سو چودہ رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ایک سو اکیاون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔۔شکیب الحسن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • سہ فریقی سیریز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سےشکست دیدی

    سہ فریقی سیریز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سےشکست دیدی

    ہرارے: آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو باسٹھ رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    ہرارے میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مچل مارش کے ناقابل شکست چھیاسی اور فل ہیوز کے پچاسی رنز کی بدولت دو سو بیاسی رنز بنائے۔

    جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، ہاشم آملہ اور ڈی کوک سمیت کوئی بھی ٹاپ آڈر بیٹسمین آسٹریلوی بولرز کا سامنا نہ کرسکا، فاف ڈوپلسی کینگروز کے سامنے ڈتے رہے۔ ڈوپلسی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ میچ میں کامیابی کیلئے جنوبی افریقہ کی آخری امید ڈوپلسی بھی ایک دو چھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آل راؤنڈ کارکردگی پر مچل ماسش کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • تین ملکی ون ڈےسیریز: زمبابوے نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    تین ملکی ون ڈےسیریز: زمبابوے نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    ہرارے:زمبابوے نے تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں سابق ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے اپ شکست دیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میزبان اسپنرز کے سامنے آسٹریلیا کے بڑے بڑے بلے باز بھی کوئی کمال نہ دکھا سکے۔ آسٹریلیا نے انجرڈ مائیکل کلارک کی نصف کی بدولت مقررہ اوورز میں صرف دو سو نورنز بنائے۔

    زمبابوے نے کپتان ایلٹن چیگھمبورا کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف سات وکٹوں پر حاصل کرلیا۔نیتھن لائن کی چار وکٹیں بھی کینگروز کو اپ شکست سے نہیں بچاسکی۔

    زمبابوے نے آسٹریلیا کیخلاف اکتیس سال بعد کامیابی سمیٹی ہے۔ اس سے قبل زمبابوے نے یہ کارنامہ ایک سو تراسی کے عالمی کپ میں انجام دیا تھا۔

  • ٹیسٹ میچ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹیسٹ میچ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

    جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میچ میں با آسانی نو وکٹوں شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے پہلی نامکمل اننگز اٹھائیس رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    جنوبی افریقہ کی نپی تلی بولنگ کے سامنے زمبابوے کے بیٹسمینوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور پوری ٹیم صرف ایک سو اکیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے اکتالیس رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • ہرارے ٹیسٹ:زمبابوے آج نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرے گا

    ہرارے ٹیسٹ:زمبابوے آج نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرے گا

    ہرارے: جنوبی افریقہ کی پوزیشن ہرارے ٹیسٹ میں بہتر ہے۔ زمبابوے آج دوسری نامکمل اننگز اٹھائیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔ ہرارے میں زمبابوے کو جنوبی افریقہ کی برتری کا خاتمہ کرنے کے لئے ابھی مزید ایک سو تیرہ رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ستانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ڈوپلیسی دو رن کی کمی سے سینچری بنانے میں ناکام رہے تھے۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف ایک سو اکتالیس رنز کی برتری حاصل کی تھی۔