Tag: zimni intkhabat

  • بھکر:ضمنی الیکشن میں انعام اللہ خان نیازی کامیاب

    بھکر:ضمنی الیکشن میں انعام اللہ خان نیازی کامیاب

    بھکر: ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوارانعام اللہ نیازی کامیاب رہے،پی پی اڑتالیس میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق انعام اللہ نیازی سے معمولی فرق سے سبقت لے گئے۔

    ان کامدمقابل امیدوار احمد نوازخان سے کانٹے کامقابلہ رہا۔ جبکہ طاہرالقادری کے امیدوار نظرعباس زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران امیدواروں کے حامیوں میں سخت کشیدگی رہی۔

    کم فرق کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کرائی گئی لیکن نتیجہ پھر بھی وہی رہا، جیتنے والے امیدوار کےحامیوں نے خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کی ۔

  • ملتان :ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    ملتان :ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    ملتان : انتخابی میدان توسج گیا لیکن ملتان میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ملتان کے حلقہ این اے ایک سواننچاس پرکل انتخابی دنگل ہوگا۔ انتخابی مہم اختتام پذیرہوگئی تاہم انتخابی سرگرمیاں زور و شورسے جاری ہیں۔

    جبکہ ضمنی الیکشن سے متعلق تیاریاں تاحال نامکمل ہی نظر آتی ہیں۔انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل توجاری ہے۔ بیلٹ پیپرزاورباکس بھی پولنگ اسٹیشنزپرپہنچائے جارہے ہیں۔

    لیکن سامان کی ترسیل کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے۔ بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس موٹرسائیکلوں کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب لیڈٰی ہیلتھ ورکرزنے بھی ضمنی الیکشن میں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے سے انکارکردیا ہے۔

    لیڈی ہیلتھ ورکرزکا مؤقف ہے کہ انہیں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے پرزبردستی مجبورکیاجارہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈنڈے تھام کرخواتین کی تلاشی کا کام بھی جبری طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرزکے سپردکردیا گیا ہے۔

    جس پرانہوں نے شدید ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنزکے اندر ہی ڈیوٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔