Tag: Ziquad Moon

  • رویت ہلال کمیٹی کا ذی القعد کے چاند سے متعلق اعلان

    رویت ہلال کمیٹی کا ذی القعد کے چاند سے متعلق اعلان

    لاہور : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ماہ ذی القعدہ 1444ھ آج شام منعقد ہوا۔ جس میں شہادتیں موصول نہ ہونے پر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ ذوالقعدہ 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین، محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے۔

    May be an image of text

    مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع صاف رہا اورکچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا۔

    پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی، لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذوالقعدہ 1444ھ22 مئی2023ء بروزپیر کو ہوگی۔

  • ماہ ذی القعد کا چاند نظر آئے گا یا نہیں‌؟ فیصلہ آج ہوگا

    ماہ ذی القعد کا چاند نظر آئے گا یا نہیں‌؟ فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : ماہ ذی القعد کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ ذی القعد کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں اس سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

    چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی زیر صدارت اجلاس ایوان اوقاف،شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں ہو گا۔

    اس کے علاوہ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے، وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی امورکوہسار بلاک میں ہوگا۔