Tag: ziyadti case

  • لاہور ذیادتی کیس : متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    لاہور ذیادتی کیس : متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    لاہور : ذیادتی کانشانہ بننے والےلڑکی نے لاہورکی مقامی عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، اس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اسے دھوکے سے ہوٹل پر بلایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو متاثرہ لڑکی اور ملزمان کو پیش کیا گیا۔

    لڑکی نے بیان دیا کہ اس کی عدنان ثناءاللہ سے بات چیت ہوتی رہتی تھی ۔ عدنان نے دھوکے سے بلایا اور ہوٹل لے جا کر عبدالماجد کے ساتھ مل کر زیادتی کی تاہم دیگر ملزمان کے متعلق اس نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

    ملزمان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنی مرضی سے عدنان کے ساتھ گئی اس کے بیان میں تضادات ہیں جس کی وجہ سے تمام معاملہ مشکوک ہو گیا ہے۔

    لڑکی کے بیانا ت میں تضادات نے معاملے کو خاصی حد تک مشکوک بنا دیا ہے۔دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف چاہیئے۔

    تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ تضاد کیوں پیدا ہوا؟ اور کیا اس سے ملزمان کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے یا نہیں۔

  • ذیادتی کیس اور ہاتھ کاٹنے کے ملزمان کو جلد سزا ہوگی، رانا ثناء اللہ

    ذیادتی کیس اور ہاتھ کاٹنے کے ملزمان کو جلد سزا ہوگی، رانا ثناء اللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حافظ آباد میں نوجوان کے ہاتھ کاٹنے اور لاہور میں چودہ سال کی لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں اور ملزمان سے تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ایوان وزیر اعلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حافظ آباد میں نوجوان کے ہاتھ کاٹنے اور لاہور میں لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کا تعلق خواہ کسی سے بھی ہو اور وہ جتنے بھی بااثر ہوں قانون کے مطابق انھیں سزا دی جائے گی۔

    رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ لاہور زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ڈی این اے رپورٹ کے بعد واقعہ کے تمام ثبوت اور شواہد عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ سے گرفتار ہونے والے ملزمان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں وہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو شام میں جہاد کی کے لئے ابھار رہے تھے۔

    رانا ثناءاللہ نے اس موقع پر زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سے تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے قیام کے مطالبے کو بھی مسترد کردیا۔

  • اجتماعی زیادتی کیس : 8ملزمان تین روزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    اجتماعی زیادتی کیس : 8ملزمان تین روزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    لاہور : عدالت نے چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ملوث 8 ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکی مقامی عدالت نے 8 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،اجتماعی زیادتی کے 8 ملزمان کو مجسٹریٹ درجہ اول زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں کڑی سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

    پولیس نے ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہے اور تفتیش بھی باقی ہے، جسمانی ریمانڈ ضروری ہے، اس کے بغیر کیس آگے نہیں چل سکتا۔ لہٰذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر ملزمان کے وکلاء نے اس کی مخالفت کی۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    واضح رہے کہ جمعہ کی رات ملزمان میاں عدنان ثناءاللہ، عبدالماجد، حارث، بلاول، عمران شاہد، میاں عمر، قمر زمان اور امیر محمد کیخلاف 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اغواء کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہوا تھا۔