Tag: ZOhaib Hassan

  • رتن ٹاٹا نے نازیہ حسن سے فون پر کیا کہا تھا؟ زوہیب حسن نے بتادیا

    رتن ٹاٹا نے نازیہ حسن سے فون پر کیا کہا تھا؟ زوہیب حسن نے بتادیا

    بھارت کے معروف صنعت کار آنجہانی رتن ٹاٹا سے متعلق ایک یادداشت پاکستان کے نامور گلوکار زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    بھارت کے معروف صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں گزشتہ روز ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے، جہاں وہ کچھ عرصے سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل تھے۔

    پاکستان کی شہرت یافتہ بہن بھائیوں پر مبنی پاپ سنگر جوڑی نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی عشروں قبل ہونے والی ایک ملاقات کا زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر تذکرہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zoheb Hassan Official (@zohebhassan)

    زوہیب حسن جوکہ مرحومہ نازیہ حسن کے بھائی ہیں نے بتایا کہ کافی برس قبل ان کی والدہ نے نازیہ حسن کو فون دیتے ہوئے کہا کہ تم دونوں کے لیے ایک صاحب، جن کا نام رتن ہے، نے کال کی ہے۔

    جس پر پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن نے ان سے بات کی اور رتن صاحب نے نازیہ حسن سے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میوزک کمپنی سی بی ایس انڈیا کے نام سے شروع کرنے جارہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ وہ نازیہ اور میرا ایک البم ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد ہم نے ان سے ملاقات کا وقت طے کرلیا، چند روز بعد وہ ہمارے گھر آئے، ہمیں اُس وقت تک اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ کون شخصیت ہیں۔

    رتن صاحب نے کہا کہ وہ اس حوالے سے معاہدے کیلیے کسی کو ہمارے پاس بھیجیں گے، جس کے بعد ہم نے ینگ ترنگ البم پروڈیوس کیا جو کہ غالباً بھارت اور جنوبی ایشیا میں پہلا میوزک ویڈیو تھا۔

    رتن ٹاٹا کس بھارتی اداکارہ سے محبت کرتے تھے؟

    زوہیب حسن نے بتایا کہ ہم ممبئی کے تاج ہوٹل میں ان سے ملے تو ہمیں سی بی ایس کے ایم ڈی نے بتایا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کون صاحب ہیں؟ تب تک ہمیں ان کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا۔

  • گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کا بہنوئی کے خلاف بڑا انکشاف

    گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کا بہنوئی کے خلاف بڑا انکشاف

    کراچی: پاکستانی گلوکار زوہیب حسن نے انکشاف کیا ہے کہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اُن کی بہن کے نام کو استعمال کر کے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان کی پاپ گلوکارہ کے بھائی زوہیب حسن نے انکشاف کیا کہ اُن کی بہن کے سابق شوہر نازیہ حسن کی زندگی  پر فلم بنا کر مالی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ  وہ میری بہن کا نام استعمال کر کے مشہوری حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے ہماری اجازت کے بغیر نازیہ کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش بھی کی جس پر اہل خانہ نے انہیں قانونی نوٹس ارسال کیا۔

    زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ نازیہ کی زندگی پر بات کرنے یا فلم بنانے کا حق اور اختیار صرف ہمارے گھر والوں کو ہی ہے اگر کوئی بلا اجازت اس طرز کے اقدامات کرے گا تو اُسے بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں:  نازیہ حسن کو گوگل کا خراجِ تحسین

    پاکستانی گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ نازیہ کے گانوں اور اُس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات ہمارا سرمایہ ہے۔

    واضح رہے کہ نازیہ حسن نے 1955 میں اشتیاق بیگ نامی تاجر سے شادی کی تھی جس کے بعد اُن کے گھر بیٹے اریض حسن کی پیدائش ہوئی تھی، پاپ گلوکارہ کے انتقال سے 10 روز قبل انہیں شوہر نے طلاق دے دی تھی۔

    پس منظر

    پاکستان میں پہلی بار پاپ موسیقی متعارف کر آنے والی سریلی آواز کی مالک نازیہ حسن 3 اپریل 1965 میں کراچی میں پیدا ہوئیں تعلیم لندن میں مکمل کی۔ نازیہ حسن کا شماربرصغیرمیں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

    نازیہ حسن نے کم سنی میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ 1970 کی دہائی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ گلوکاری کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی ننھی سی گڑیا نے سنہ 1980 میں پندرہ سال کی عمر میں بھارتی فلم قربانی کے لیے گیت گا کہ موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

    آپ جیسا کوئی، ڈسکو دیوانے ، بوم بوم، ینگ ترنگ، ہاٹ لائن اور کیمرا کیمر ان کے مقبول البم میں شامل ہیں۔

    گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے نازیہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے وسطی ایشیا میں پاپ موسیقی کی ملکہ بنا دیا، نازیہ کی زندگی کے سب سے اہم جزو ان کے بھائی زوہیب حسن ہیں، جنہوں نے نازیہ کی پوری زندگی ان کا بھرپورساتھ دیا اور یوں نازیہ کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ جاری ہوئے۔

    نازیہ کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1982ء میں ریلیز ہوا۔ جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا، نازیہ حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

    نازیہ حسن پہلی پاکستانی ہیں، جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کی کیٹیگری میں کم عمر ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ قرارپائیں، یہ اعزازآج تک ان کے پاس ہے۔

    نازیہ حسن کی شادی تیس مارچ انیس سو پچانوے کو ہوئی اوران کا ایک بیٹا ہے۔

    سرطان کے موذی مرض میں مبتلا نازیہ حسن 13 اگست سنہ 2000 کو اپنے لاکھوں مداحوں کو اداس چھوڑ گئیں مگر ان کی سریلی آواز میں گائے گیت آج بھی دل دماغ کو ترو تازہ کر دیتے ہیں۔