Tag: Zohran Mamdani

  • ظہران ممدانی کی جانب سے گرفتاری کی دھمکی پر نیتن یاہو کا ردعمل آگیا

    ظہران ممدانی کی جانب سے گرفتاری کی دھمکی پر نیتن یاہو کا ردعمل آگیا

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ سے نیویارک کے نامزد مئیر ظہران ممدانی سے متعلق سوال کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس میں عشائیہ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیویارک کیلئے نامزد مئیر ظہران ممدانی سے متعلق سوال کیا گیا۔

    صحافی نے پوچھا ممدانی نے کہا اگر آپ نیویارک آئے تو گرفتار کر لئے جائیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈیموکریٹک میئر کے نامزد امیدوار ظہران ممدانی کی جانب سے گرفتاری کی دھمکی کو "احمقانہ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں، صدر ٹرمپ فوری بولے میں ان کو باہر نکال لوں گا، نیتن یاہو نے کہا میں نیویارک صدرٹرمپ کیساتھ جاوں گا پھر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

    صدر ٹرمپ بولے ظہران ممدانی ایک کمیونسٹ ہیں اور وہ یہودیوں کیلئے بری باتیں کرتے ہیں لیکن ابھی کوئی نہیں جانتا نیویارک کا مئیر کون ہوگا۔

    واضح رہے ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔

    انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر نیتین یاہو آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، اس شہر میں ہماری اقدار بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتی ہیں اور اب وقت ہے کہ ہمارا عمل بھی ایسا ہی ہو۔

  • نیویارک کے متوقع میئر ظہران ممدانی کا غزہ کے مظلوموں کے حق میں بڑا بیان

    نیویارک کے متوقع میئر ظہران ممدانی کا غزہ کے مظلوموں کے حق میں بڑا بیان

    نیویارک کے متوقع میئر ظہران ممدانی غزہ میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں کی شہادت پر بول پڑے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے متوقع میئر ظہران ممدانی نے ایکس پر لکھا کہ صرف اس لیے کہ آپ نے دیکھنا چھوڑ دیا تو یہ نہ سمجھیں کہ غزہ میں اب بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، فلسطینیوں کو مت بھولیں۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا معاف کیجئے گا، جب آپ اپنی صحت کی دیکھ بھال، کرائے اور تعلیم کی ادائیگی کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں، یاد رکھیں کہ آپ کی حکومت آپ کی مدد نہیں کر پائے گی کیونکہ انہیں غزہ میں معصوم بچوں پر بمباری کرنے اور مارنے کے لیے اسرائیل کو اربوں ڈالر امریکی شہریوں کے ٹیکس کی رقم دینا ہے۔

    اس سے قبل نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیا تھا۔

    مدانی نے انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر نے مجھے گرفتار کرنے، میری شہریت چھیننے، قید میں ڈالنے اور ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    ”یہ دھمکی اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ اس لیے کہ میں دہشت زدہ کرنے والے (آئی سی ای) امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف ہوں“۔

    نیویارک کے ممکنہ مئیر نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی ناراضگی صرف ہماری جمہوریت پر حملہ نہیں بلکہ نیو یارک میں رہنے والے ہر شہری کو پیغام ہے، اگر آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی آواز بلند کریں گے تو وہ آپ کی طرف بھی آئیں گے اور ہم اس دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

    یاد رہے کہ ممدانی نے 2018 میں امریکی شہریت حاصل کی تھی، صدر ٹرمپ بھی ان پر شدید تنقید کرچکے ہیں، انہوں نے ممدانی کو کمیونسٹ پاگل قرار دیا تھا۔

    نیویارک : ظہران ممدانی کو ڈی پورٹ کیا جائے، ریپبلکنز کا مطالبہ

    جبکہ امریکی صدر نے بیان میں کہا تھا کہ ظہران ممدانی امریکیوں کے لیے ایک بری خبر ہے، وہ ایک خوفناک کمیونسٹ ہے، لیکن ان کو دیکھ کر بہت مزا آئے گا، کیوں کہ ممدانی کو فنڈز لینے کے لیے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا۔

  • ظہران ممدانی نے ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیدیا

    ظہران ممدانی نے ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیدیا

    نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیدیا۔

    نیویارک میئر کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نے انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر نے مجھے گرفتار کرنے، میری شہریت چھیننے، قید میں ڈالنے اور ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    "یہ دھمکی اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ اس لیے کہ میں دہشت زدہ کرنے والے (آئی سی ای) امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف ہوں”

    نیویارک ممکنہ مئیر ظہران ممدانی نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی ناراضگی صرف ہماری جمہوریت پر حملہ نہیں بلکہ نیو یارک میں رہنے والے ہر شہری کو پیغام ہے، اگر آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی آواز بلند کریں گے تو وہ آپ کی طرف بھی آئیں گے اور ہم اس دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

    ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی

    نیویارک : ظہران ممدانی کو ڈی پورٹ کیا جائے، ریپبلکنز کا مطالبہ

    یاد رہے کہ ممدانی نے 2018میں امریکی شہریت حاصل کی تھی، صدر ٹرمپ بھی ان پر شدید تنقید کرچکے ہیں، انہوں نے ممدانی کو کمیونسٹ پاگل قرار دیا تھا۔

    جبکہ امریکی صدر نے بیان میں کہا تھا کہ ظہران ممدانی امریکیوں کے لیے ایک بری خبر ہے، وہ ایک خوفناک کمیونسٹ ہے، لیکن ان کو دیکھ کر بہت مزا آئے گا، کیوں کہ ممدانی کو فنڈز لینے کے لیے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’میں نے سنا ہے کہ وہ (ظہران ممدانی) ایک پاگل شخص ہے، مجھے لگتا ہے کہ نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، اگر نیو یارک کے لوگ ممدانی کو منتخب کرتے ہیں تو وہ پاگل ہیں۔

    واضح رہے کہ ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کا پہلا راؤنڈ بھاری اکثریت سے جیت لیا، اُنہوں نے سابق گورنر نیویارک اینڈریوکو مو پر غیر معمولی سبقت حاصل کی، ظہران ممدانی کو سوا 4 لاکھ سے زائد ووٹ مل چکے ہیں، حریف امیدوار پر بھاری برتری حاصل ہوچکی ہے۔

  • نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا

    نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا

    واشنگٹن: نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا، ترجمان نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ممدانی کو منتخب نہیں دیکھنا چاہتے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں مگر ظہران ممدانی کے ساتھ مشکل ہوگی، اس لیے امریکی صدر ان کو نیویارک کا میئر نہیں دیکھنا چاہتے۔

    ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے ممدانی کی شہریت منسوخ کرنے کی مہم پر بھی وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیا ہے، کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ نے ممدانی کو ڈی نیچرلائز یا بے دخل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ممدانی کی کامیابی ناگوار ہے لیکن ذاتی طور پر انھوں نے ممدانی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا، ظہران ممدانی منتخب ہوئے تو صدر کے لیے ان سے کام لینا مشکل ہوگا۔


    نیویارک : ظہران ممدانی کو ڈی پورٹ کیا جائے، ریپبلکنز کا مطالبہ


    کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ سیاسی اختلاف کے باوجود منتخب عہدیداروں سے گفتگو کے حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ نیویارک میئر کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کا انتخاب جیتنے والے ممدانی کے خلاف ریپبلکنز نے نیا محاذ کھڑا کر دیا ہے، ریپبلکنز نے صدر ٹرمپ سے ممدانی کی امریکی شہریت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انھیں فوری طور ملک بدر کیا جائے۔

    خیال رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کا انتخاب جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔

  • نیویارک : ظہران ممدانی کو ڈی پورٹ کیا جائے، ریپبلکنز کا مطالبہ

    نیویارک : ظہران ممدانی کو ڈی پورٹ کیا جائے، ریپبلکنز کا مطالبہ

    نیویارک میئر کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کا انتخاب جیتنے والے ظہران ممدانی کیخلاف ریپبلکنز  نے نیا محاذ کھڑا کردیا۔

    نیویارک کے ریپبلکنز نے صدر ٹرمپ سے ظہران ممدانی کی امریکی شہریت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کا انتخاب جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔

    انہوں نے اپنی تقاریر میں بھارتی وزیر اعظم اور اسرائیلی وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی کو گجرات کا قاتل اور نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا تھا۔

    ری پبلکنز نیویارک نے صدر ٹرمپ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ممدانی کی امریکی شہریت منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کریں۔

    ینگ ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ بنیاد پرست شخص کو نیویارک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ان کو کمیونسٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت ملک بدر کیا جائے۔

    واضح رہے کہ کمیونسٹ کنٹرول ایکٹ کو 1954میں صدر آئزن ہاوت نے متعارف کرایا تھا جس کے تحت کمیونسٹوں کو عوامی خدمات انجام دینے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    ینگ ریپبلکن گروپ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ممدانی کے خیالات اور اقدار غیر امریکی ہیں، یہ منتخب ہوا تو وہ نیویارک کو تباہ کردے گا۔

    یاد رہے کہ ممدانی نے 2018میں امریکی شہریت حاصل کی تھی، صدرٹرمپ بھی ان پر شدید تنقید کرچکے ہیں، انہوں نے ممدانی کو کمیونسٹ پاگل قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ظہران ممدانی کا نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کا امکان

    ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کا پہلا راؤنڈ بھاری اکثریت سے جیت لیا، اُنہوں نے سابق گورنر نیویارک اینڈریوکو مو پر غیر معمولی سبقت حاصل کی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ظہران ممدانی کو سوا 4 لاکھ سے زائد ووٹ مل چکے ہیں، حریف امیدوار پر بھاری برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نیویارک میں آباد پاکستانی کمیونٹی بھی ظہران ممدانی کومیئر کا انتخاب جتوانے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں۔

     

  • ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی

    ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی، اور ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے کمیونسٹ ہونے کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زہران ممدانی کمیونسٹ ہیں، وہ نیویارک کے لیے برے ہیں، کوئی بھی نیویارک کا میئر ہو اسے سیدھا چلنا پڑے گا۔

    امریکی صدر نے کہا اگر کوئی میئر عزت سے نہیں چلے گا تو اس پر معاشی سختی کریں گے، دی گارڈین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میئر کے جمہوری سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی منتخب ہونے کی صورت میں درست برتاؤ نہیں کریں گے تو نیویارک سٹی کو وفاقی فنڈز سے کاٹ دیں گے۔

    اگرچہ ممدانی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ کمیونسٹ ہیں، تاہم انھوں نے نیویارک کے امیر ترین باشندوں پر ٹیکس بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے پاس ارب پتی ہونے چاہئیں۔‘‘ فاکس نیوز کی میزبان ماریا بارٹیرومو کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے استدلال کیا کہ ممدانی کی فتح ’’ناقابل فہم‘‘ ہے کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ امیدوار ’’خالص کمیونسٹ‘‘ ہے۔


    زہران ممدانی کس مشہور بھارتی فلم میکر اور مسلمان مصنف کے صاحبزادے ہیں؟


    واضح رہے کہ گزشتہ سال نیویارک کے کمپٹرولر کے مطابق مختلف اداروں اور پروگراموں کے ذریعے وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدورفت ہوئی۔

    اتوار کو این بی سی کے میٹ دی پریس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ممدانی نے کہا ’’نہیں، میں کمیونسٹ نہیں ہوں۔‘‘ انھوں نے کہا میں اس کے لیے پہلے ہی سے تیار ہوں کہ جس چیز کے لیے میں لڑ رہا ہوں اس سے توجہ ہٹانے کے لیے صدر ٹرمپ اس پر بات کریں گے کہ میں کیسا دکھتا ہوں، کہاں سے ہوں اور کون ہوں۔

    ممدانی نے کہا کہ وہ امریکی شہری حقوق کے کارکن مارٹن لوتھر کنگ جونیئر سے متاثر ہیں، جنھوں نے ایک بار کہا تھا: ’’اسے جمہوریت کہیں یا جمہوری سوشلزم کہیں۔ اس ملک میں خدا کے تمام بندوں کے لیے دولت کی بہتر تقسیم ہونی چاہیے۔‘‘

  • زہران ممدانی نیویارک میئر کیلئے ہونے والے  ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیاب

    زہران ممدانی نیویارک میئر کیلئے ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیاب

    زہران ممدانی نے نیویارک میئر کے لیے ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی، مخالف امیدوار اینڈریو کومو نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زہران ممدانی نے 43 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے، جبکہ ان کے مخالف اُمیدوار اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

    رپورٹس کے مطابق کامیابی کے بعد زہران ممدانی نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے مئیر کا انتخاب لڑیں گے۔

    ممدانی کو امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ اُمید ہے کہ آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔

    کوئنز علاقے کے رکن اسمبلی ممدانی کو نوجوان ووٹرز کی خاص طور پر حمایت حاصل ہے جو آخری روز لانگ آئی لینڈ سٹی میں انتخابی مہم میں مصروف رہے۔

    رپورٹس کے مطابق 33 برس کے ممدانی ڈیموکریٹک سوشلسٹ تصور کیے جاتے ہیں اور پچھلے چند ماہ میں تیزی سے ابھر کرصف اول کھڑے ہوچکے ہیں۔

    فلسطین ایکشن گروپ پر برطانیہ میں پابندی لگنے کا امکان

    ممدانی نے سٹی بس اور چائلڈ کیئر کومفت کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کی مہم چلاتے رہے ہیں۔

  • زہران ممدانی کا نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کا امکان

    زہران ممدانی کا نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کا امکان

    نیویار ک: زہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کا پہلا راؤنڈ بھاری اکثریت سے جیت لیا، اُنہوں نے سابق گورنر نیویارک اینڈریوکو مو پر غیر معمولی سبقت حاصل کی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زہران ممدانی کو سوا 4 لاکھ سے زائد ووٹ مل چکے ہیں، حریف امیدوار پر بھاری برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نیویارک میں آباد پاکستانی کمیونٹی بھی ممدانی کومیئر کا انتخاب جتوانے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں۔

    نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے مطابق منگل کو شام ساڑھے 7 بجے تک نیویارک کے 9 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں نے ووٹ ڈالا۔ تاہم امریکی ٹی وی کے مطابق رات 9بجے تک تقریباً 11 لاکھ شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہ تعداد سن 2021 کے مئیر الیکشنز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

    کوئنز علاقے کے رکن اسمبلی ممدانی کو نوجوان ووٹرز کی خاص طور پر حمایت حاصل ہے جو آخری روز لانگ آئی لینڈ سٹی میں انتخابی مہم میں مصروف رہے۔

    رپورٹس کے مطابق 33 برس کے ممدانی ڈیموکریٹک سوشلسٹ تصور کیے جاتے ہیں اور پچھلے چند ماہ میں تیزی سے ابھر کرصف اول کھڑے ہوچکے ہیں۔

    فلسطین ایکشن گروپ پر برطانیہ میں پابندی لگنے کا امکان

    ممدانی نے سٹی بس اور چائلڈ کیئر کومفت کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کی مہم چلاتے رہے ہیں۔