Tag: Zoub

  • ژوب سے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد، پشین سے افغانی گرفتار

    ژوب سے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد، پشین سے افغانی گرفتار

    ژوب / کوئٹہ : سیکورٹی فورسز نے سباکزئی ڈیم کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد کر لیں، جبکہ پشین کے علاقے سے افغان پولیس کے اہلکارکو حساس ادارے نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ژوب کے نواحی علاقے سباکزئی ڈیم کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے میں تخریب کاری کے لئے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور سرنگیں ذخیرہ کی ہوئی ہے۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے 12سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد 74عدد ڈیٹونیٹر60 میٹر ایکسپلوزیو تار اور بیٹریاں برآمد کر لیں۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق  تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ اپریشن جاری ہے۔

    علاوہ ازیں حساس ادارے کے اہلکاروں نے ضلع پشین کی کلی تراٹہ کے قریب موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے افغان پولیس کے اہلکارکو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان سے ایک افغان انٹیلی جنس کے اعلیٰ اہلکار کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

     

  • ژوب : کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ، چاردہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    ژوب : کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ، چاردہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    ژوب : ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار مبینہ شدت پسندوں کی نشاندہی پر کی گئی۔

    کارروائی کے دوران چھ میزائل بمعہ فیوز، سات راکٹ لانچر گولے بمعہ فیوز اور دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق ایک اور کارروائی میں گوال اسماعیل زئی کے علاقے سے بھی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دو افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

  • ملکی ترقی کاسفربلوچستان سےشروع ہوگا،وزیراعظم نواز شریف

    ملکی ترقی کاسفربلوچستان سےشروع ہوگا،وزیراعظم نواز شریف

    ژوب : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پہلے کی طرح آج بھی بلوچستان ہمارے ایجنڈے پرسرفہرست ہے۔اقتصادی راہداری مصوبہ پورے خطے میں خوش حالی لائے گا۔

    ترقی کا سفر بلوچستان سے ہی شروع ہوگا۔ ترقیاتی کام بلوچستان کا حق ہے، جو اسے مل کر رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی روٹ کے منصوبے سال دوہزار سترہ تک مکمل ہوجائیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی لمبائی چوبیس سو اٹھاون کلو میٹر ہے اور یہ ژوب ، قلعہ سیف اللہ،ژوب سے ہوتا ہوا گوادر پورٹ سے جاملے گا۔

    اس روٹ پر دو بڑے صنعتی زون اور ایئر پورٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ چار سو چوون کلو میٹر کی خوشاب ،پنجگور اور سہراب ہائی وے بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے سب کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ وزیراعظم نے ثناءاللہ زہری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بننے اور راحیلہ درانی کو بلوچستان کی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مغربی راہداری منصوبہ بے روزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ یقینی بنائے گا اور پورے خطے میں خوشحالی لائےگا۔

    اس منصوبے کی تکمیل کے علاوہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ائیرپورٹ بھی گوادر میں بنایا جائے گا جس کے ذریعے گوادر نہ صرف ملک بھر سے منسلک ہو جائے گا بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ بھی جڑ جائے گا۔