Tag: zubair umar

  • مریم نواز پر فلم بنی تو کون سی اداکارہ ان کا کردار ادا کریں گی؟

    مریم نواز پر فلم بنی تو کون سی اداکارہ ان کا کردار ادا کریں گی؟

    کراچی: سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر اور ان کی اہلیہ نے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور ان کی اہلیہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

    وسیم بادامی نے پوچھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر فلم بنائی جائے تو اس میں کس اداکارہ کو لیا جائے؟ جس پر محمد زبیر نے ماہرہ خان کا نام لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

    محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز کی تقریر صرف پرویز رشید نہیں لکھتے بلکہ سب مل کر اس میں اپنا ان پٹ دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ بہت اچھی کھیلتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ گورنر بننے پر انہیں ان کے بھائی اسد عمر نے مبارکباد نہیں دی تھی۔

    محمد زبیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی سالگرہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، لیکن اگر کبھی شادی کی سالگرہ کے روز نواز شریف کی کال آجائے تو وہ سب چھوڑ کر وہاں چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وہ محمد زبیر کی بحث کی عادت سے بے حد پریشان ہیں۔

  • گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دےدیا، استعفیٰ صدرکوبھجوا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ گورنر سندھ محمد زبیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، اس موقع پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے آئینی طورپراپناکرداراداکیا۔

    قبل ازیں آج سہ پہر یہ خبر آئی تھی کہ گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے  اور گورنر ہاؤس سے ذاتی سامان اپنے گھر منتقل کرنا شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر گورنر سندھ انتخابی عمل پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات پر دل برداشتہ ہیں۔

    محمد زبیر سندھ کے بتیسویں گورنر تھے، انہوں نے 1 فروری 2017 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ زبیر عمر نے اس عہدے پر ایک سال چار مہینے اور ۲۷ دن ذمے داری نبھائی۔

    سابقہ گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ زبیر عمرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں اور طویل عرصے سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں ۔


    الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وزیر اعظم نے ایکسپورٹرز کے ریفنڈز واپس کرنے کا حکم دے دیا، گورنر سندھ

    وزیر اعظم نے ایکسپورٹرز کے ریفنڈز واپس کرنے کا حکم دے دیا، گورنر سندھ

    کراچی گورنر سنده محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے برآمد کنندگان کے ریفنڈ فوری جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری اس وقت بڑهے گی جب تاجروں کا ریفنڈ کا معاملہ حل ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی گورنر ہاؤس میں اقتصادی رپورٹنگ کرنے والے (کامرس رپورٹرز) صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    حکومتی ریونیو 3500 ارب ہوگیا، ریفنڈ روکنے کی کوئی وجہ نہیں

    محمد زبیر کا کہنا تها کہ حکومت کا ریونیو 4 سال میں 1900 سے بڑھ کر 3500 ارب ہوگیا ایسے میں تاجروں کے ریفنڈ روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ  پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مسلم لیگ نون کا کارنامہ ہے جس سے ملک میں توانائی اور انفرا اسٹرکچر کے منصوبے زیر تکمیل ہیں اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانے کے لیے امن وامان اور بجلی کا بحران کا حل نون لیگ حکومت کی ترجیحات تهیں اور اس پر خاطر خواہ کامیابی ملی ہے، ملک میں صنعتی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔

    ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی گنجائش نہیں، ایسی بات کرنا غداری ہے

    مختلف سوالات پر انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی گنجائش نہیں ہے، ایسی باتیں کرنا ملک سے غداری ہے، سسٹم ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے اسے چلتے رہنا چاہیے۔

    گورنر سندھ نے اقتصادی رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور دیگر سرمایہ کاری کی اندرون اور بیرون ملک کانفرنسوں میں کراچی کے اقتصادی رپورٹنگ کرنے والے رپورٹرز کو بهی شامل کیا جائے گا۔