Tag: zulfi bhukari

  • زلفی بخاری  کا بلاول بھٹو  کے خلاف 100ملین پاؤنڈ ہتک عزت کا دعویٰ

    زلفی بخاری کا بلاول بھٹو کے خلاف 100ملین پاؤنڈ ہتک عزت کا دعویٰ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے اسرائیل کے دورے سے متعلق بیان پر بلاول بھٹوزرداری کے خلاف سوملین پاؤنڈ ہتک عزت کا دعوی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے خلاف 100ملین پاؤنڈ کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ،اس حوالے سے زلفی بخاری نےبلاول بھٹو کو ہرجانے کالیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

    زلفی بخاری نے کہا بلاول زرداری کےخلاف ہتک عزت کی کارروائی فیصلہ کیاہے، فیصلہ قانونی ٹیم سےمشاورت کےبعدکیاہے، بلاول نےحال ہی میں غیرذمےدارانہ ریمارکس دیے، ناسمجھی کےباعث بلاول وہ سب بول جاتےہیں جوانہیں بتایاجائے، ایسا کرنے سے وہ مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں جوبلاول نہیں جانتے۔

    یاد رہے بلاول نے میڈیا پر زلفی بخاری کے خلاف اسرائیل کادورہ کرنےکی افواہ پربیان بازی کی تھی جبکہ اس سےپہلے میڈیا ویب سائٹ "مڈل ایسٹ مانیٹر "نے غلط خبر نشر کرنے پر معافی بھی مانگی۔

    خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا اطلاعات ہیں زلفی بخاری کا طیارہ پاکستان سے اسرائیل گیا تھا ، حکومت فلائٹ کی تفصیلات قوم کے سامنے لائے۔

    اس سے قبل وزارت خارجہ نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کرتے ہوئے رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل کا کوئی دورہ نہیں کیا گیا جبکہ ترجمان زلفی بخاری بھی اس رپورٹ کومستردکرتے ہوئے کہا اسرائیل پرپاکستان کےاصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔

  • بیرون ملک پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی سے متعلق بڑا فیصلہ

    بیرون ملک پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی سے متعلق بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : بلوچستان کے 2ہزارسے زائد محنت کشوں کو فوری وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے خصوصی فلائٹ آپریشن کے انتظامات کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی کے آپریشن میں تیزی آگئی، بلوچستان کے 2ہزارسے زائد محنت کشوں کو فوری وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے خصوصی فلائٹ آپریشن کے انتظامات کر لیے، جس کے مطابق ائیر عربیہ کی خصوصی پرواز پاکستانی محنت کشوں کو لے کر آج کوئٹہ پہنچے گی، وزارت خارجہ اور سفارتخانے کے تمام عملے کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے زلفی بخاری سے پھنسے مزدوروں کی جلدواپسی کی درخواست کی تھی، جس پر زلفی بخاری نے ذاتی کوششوں سے بروقت اقدامات مکمل کر لیے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو جوابی خط میں کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی محفوظ واپسی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، خصوصی درخواست پر بلوچستان کے شہریوں کی واپسی شروع کردی گئی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ خصوصی چارٹرڈ پرواز آج دبئی سے پاکستان پہنچ رہی ہے، پاکستانی محنت کشوں کی واپسی کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں، آخری پاکستانی کی واپسی تک بلا تعطل آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

  • زلفی بخاری نے شہباز شریف کو”مطلوب”قرار دے دیا

    زلفی بخاری نے شہباز شریف کو”مطلوب”قرار دے دیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے مبینہ کرپشن کے مزید انکشافات کے بعد شہبازشریف کو”مطلوب”قرار دے دیا اور کہا موصوف اربوں روپے کک بیکس اورکمیشن کی مد میں لے چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے مبینہ کرپشن کے مزید انکشافات کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا۔

    زلفی بخاری نے شہبازشریف کو”مطلوب”قرار دے دیا اور شناختی علامات ٹوئٹ کردیں اور پیغام میں کہا کہ نام شہبازشریف ،شناختی علامت خودکوخادم اعلیٰ کہتےہیں، کاروبار 23جعلی کمپنیوں کےساتھ شوباز اینڈ سنز۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ موصوف اربوں روپےکک بیکس اورکمیشن کی مدمیں لےچکےہیں، کیش بوائز ہر ماہ ڈالرز فیک اکاؤنٹس میں منتقل کررہےہیں، آمدنی کا ذریعہ کوئی نہیں ، موجودہ صورتحال انصاف نہ ملنے پر روناد ھونا جاری ہے۔

    یاد رہے شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھاکہ اسلام آباد کمپنی حمزہ شہباز کو200 ملین قرضہ کیسے دے رہی ہے، یہ کیسا قرضہ ہے‌، جو صرف حمزہ شہباز کو ہی دیا جاتا ہے، شریف خاندان نے براہ راست پبلک پیسہ لوٹ رکھا ہے، حمزہ شہباز کے اثاثوں میں10 سالوں میں1100فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ لندن کےفلیٹ خریدےگئےتواس وقت شریف فیملی کےوسائل نہیں تھے، جس دن یہ کیس شروع ہوااس دن سےسلیمان شہبازملک سے چلےگئے، اس لیے مطالبہ کیا ہے شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے۔

  • سعودی عرب سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے آن لائن پورٹل

    سعودی عرب سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے آن لائن پورٹل

    اسلام آباد : نائب سعودی وزیر نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل ’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کا نائب سعودی وزیر برائے ہیومن ریسورسز کیساتھ ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں کوروناکےسعودی عرب کے مزدوروں پر پڑنے والے اثرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    نائب سعودی وزیر نے پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے سعودی حکومت کی کاوشوں پران کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وطن واپسی کے خواہش مند غیرملکیوں کی سہولت کے لیے (عودۃ) آن لائن پروگرام کا اجرا کیا تھا، اس پروگرام کے تحت وطن واپسی کے منتظر تمام غیرملکیوں کو آن لائن ابشر کے ذریعے واپسی کی درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جو غیرملکی کارکن ایگزٹ ری انٹری، فائنل ایگزٹ، مختلف قسم کے وزٹ ویزوں یا سیاحتی ویزوں پر سعودی عرب آئے ہوئے ہوں اور وطن واپس جانا چاہتے ہوں وہ واپسی کی کارروائی ابشر کے ذریعے آن لائن کرواسکتے ہیں۔

    وزارت افرادی قوت نے واضح کیا تھا کہ عودۃ پروگرام کے تحت وطن واپسی کے خواہش مند افراد کو مملکت سے نکلنے کے ویزے جاری ہوں گے اور پروازوں کے ذریعے انہیں وطن بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے، حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے لیے پرواز اس ملک کی منظوری کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔

  • سعودی ویزا ، زلفی بخاری نے بڑی خوشخبری سنادی

    سعودی ویزا ، زلفی بخاری نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی اوورسیزپاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ضرورت پوری کرنے کی کوشش میں ہیں، سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے میں دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے پارلیمنٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی اوورسیزپاکستانی زلفی بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یواےای اورسعودی وزیر عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دنیا میں پاکستانی لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور حل پراقدامات کررہےہیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ضرورت پوری کرنے کی کوشش میں ہیں، پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نےہر قسم کے ویزے میں دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سعودی وزیر افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا تھا جس میں پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی ، جس پر سعودی عرب کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا، سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کیلئے ویزے کی توسیع بالکل مفت ہو گی۔

    سعودی حکومت نے 3ماہ تک کمپنیوں کوپاکستانی محنت کشوں کی برطرفی سے روکنےکا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کمپنیاں 3ماہ تک محنت کشوں کوملازمت سےبرطرف نہیں کریں گی۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام ملازمین کو 3ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا اور کمپنیاں اب تک برطرف ملازمین سےبھی تعاون کریں گی۔

    سعودی وزیر نے یقین دہائی کروائی تھی کہ محنت کشوں کوتنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، جس پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر سعودی وزیر سےاظہار تشکر کیا۔

  • برطانوی شہریوں کی واپسی، برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کا زلفی بخاری کو شکریہ

    برطانوی شہریوں کی واپسی، برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کا زلفی بخاری کو شکریہ

    بریڈفورڈ: برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے مشیربرائےاوورسیززلفی بخاری سے برطانوی شہریوں کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا برطانوی شہریوں ایئرلائن کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حکومت پاکستان کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے مشیربرائےاوورسیززلفی بخاری کو خط لکھا ، جس میں برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات اُٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

    ناز شاہ نے کہا کہ زلفی بخاری نے میرے رابطہ کرنے پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا ، قومی ایئرلائن نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں بھاری رقوم وصول کیں ، حکومت پاکستان ٹکٹ کی ایک قیمت طےکرے۔

    خط میں کہا گیا کہ کچھ مسافروں سے کم اور کچھ سے زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے ، جن لوگوں کے پاس پہلے سے واپسی کے ٹکٹس ہیں، اُنہیں اُسی ٹکٹ پر سفر کرنے دیا جائے۔

    ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ایئرلائن نے لوگوں کو پرانے ٹکٹس کی پوری قیمت واپس کرنے سے بھی انکار کیا ہے، برطانوی شہریوں ایئرلائن کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حکومت پاکستان کردار ادا کرے۔

    خیال رہے دنیا بھر سے برطانوی شہریوں کو واپس لانے والی پروازیں فری نہیں، مسافروں کو کرایہ ادا پڑتا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پانچ دن کے اندر چار ہزار برطانوی شہریوں کو واپس لے کر جائیں گے۔

    کرسچئین ٹرنر نے حکومت پاکستان اور پی آئی اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی آئی اے کے کرایے دیگر ائر لائینز کے مقابلے میں مناسب ہیں، لوگوں کے اندر ایک غلط فہمی موجود تھی کہ برطانوی حکومت لوگوں کو چارٹرڈ فلائیٹس کے ذریعے مفت واپس لے جاری ہے، جو کہ درست نہیں، چارٹرڈ طیاروں کے مسافروں کو بھی کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو لوگ برطانوی شہری نہیں مگر ان کے پاس برطانیہ کا ویزا موجود ہے ان کے بھی وبا کے دنوں میں برطانیہ جانے پر کوئی پابندی نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جن مسافروں کے اندر کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے حکومت پاکستان ان کی مکمل ذمہ داری لیتے ہوے انہیں آئسولیشن میں رکھ رہی ہے اس لئے ان کا بیماری کے دوران واپس برطانیہ جانا ممکن نہیں ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر مسافروں کے حفظان صحت کا خیال رکھنا پی آئی اے کی ذمہ داری ہے۔

  • ویزے یا اقامے کی میعاد کے خاتمے سے پریشان پاکستانیوں کیلئے سیل کا قیام

    ویزے یا اقامے کی میعاد کے خاتمے سے پریشان پاکستانیوں کیلئے سیل کا قیام

    اسلام آباد : پاکستان نے کرونا وائرس کی وجہ سے فضائی آپریشن یا بارڈرز بند ہونے کے باعث ویزے یا اقامے کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانیز نے کورونا وائرس کے حوالے سے بیرون ملک رہنے یا ملازمت کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے خصوصی سیل قائم کردیا ہے۔

    کورونا وائرس ایمرجنسی سیل ان تمام افراد کے لیے قائم کیا گیا ہے جو کہ فضائی آپریشن یا بارڈرز بند ہونے کی وجہ سے ویزے یا اقامے کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

    اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے تمام مسائل پر میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر ہا ہوں۔

    ٹوئٹر پر زلفی بخاری نے ان تمام افراد سے ایمرجنسی سیل سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے جن کے ویزے یا اقامے کی مدت ختم ہو چکی ہے۔
    اس سلسلے میں قائم کیے گئے ایمرجنسی سیل کے رابطہ کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے۔
    ٹیلی فون نمبر : +92519212525
    موبائل نمبر :+923060329901
    اس کے علاوہ شہری ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس نہ لانے کا فیصلہ صحیح تھا، زلفی بخاری

    چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس نہ لانے کا فیصلہ صحیح تھا، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسےپاکستانیوں کوواپس نہ لانےکافیصلہ صحیح  تھا ، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو 3 سے5دن میں وطن واپس لایا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کی اوورسیزپاکستانیوں کو آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیوایچ او نے پاکستان کے کرونا سے متعلق اقدامات کی تعریف کی، وزیراعظم کی ہدایت ہے کرونا متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ چین میں پھنسےپاکستانیوں کوواپس نہ لانےکافیصلہ صحیح تھا، چین میں پھنسےپاکستانیوں کی صورتحال روزانہ  مانیٹرکی جاتی ہے، جمعرات کو6 اشیاچین میں پھنسے 1300طالبعلموں کوپہنچائی جائیں گی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے بھی فکرمندہیں، 3 سے5دن میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کولایاجائےگاجبکہ دیگر ممالک میں موجود پاکستانی ہیلتھ اتھارٹیز سے تعاون کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل صورت میں وزارت اوورسیز کے سوشل میڈیا یا فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    گذشتہ روز وزارت اوورسیز کی جانب سے چین کےشہرووہان میں پھنسے 1300 پاکستانی طلباکیلئے 15دن کاامدادی سامان بھیجا گیا ، امدادی سامان میں طلبا کیلئے کھانے پینے اور دیگرضروری اشیا شامل تھیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پا کستان کی ہرقسم کی مدد ہما ری اولین ترجیح ہے، کروناوائرس سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، طلبا کے والدین سے وعدہ کیا ہے بچوں کاخیال رکھا جائےگا، اپنے شہریوں سےمتعلق چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • ‘شوق تھا بزنس مین بنوں’

    ‘شوق تھا بزنس مین بنوں’

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ چاہتاہوں پاکستان کے کالجز سے اگلے وزیراعظم نکلیں اور کوشش ہے پورے پاکستان میں ایک نصاب ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کامستقبل ایسے کالجز سے نکلے، جس کا وژن عمران خان نے دیکھاہے، چاہتاہوں پاکستان کے کالجز سے اگلے وزیراعظم نکلیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پورےپاکستان میں ایک نصاب ہو، اسکولوں ہی نہیں مدرسوں میں بھی یکساں تعلیم فراہم ہونی چاہیے، شوق تھابزنس مین بنوں، پڑھائی سے زیادہ اسپورٹس پردھیان تھا۔

    معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی نے کہا کہ یہ شوق نہیں تھا کہ نمبرزیادہ آئیں بس پاس ہونے کی فکرہوتی تھی، اللہ کاشکرگزارہوں کہ کم عمری میں بہت کچھ دکھایااوردیابھی ہے۔

    عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کودیکھ لیں20سال سےزیادہ جدوجہدہے، اگرخان صاحب فوری سیاست میں چلےجاتے تویہ جدوجہد نہ کہلاتی، عمران خان نےزیادہ جدوجہدکی اورآج اللہ نےانہیں وزیراعظم بنایا۔

    یاد رہے زلفی بخاری نے کہا تھا کہ میں نے پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان کو کہا جب تک عہدے پر ہوں کاروبار نہیں کروں گا، میرے خلاف انکوائری اس دور کی نہیں تھی، انکوائری کرپشن پر نہیں آف شور کمپنی پر تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں میں چھوٹے مسائل جلد حل ہوجائیں گے، جب آپ حکومت میں ہوں تو افواہیں ہوتی رہتی ہیں، میرے بارے میں جعلی خبر آئی کہ کمپنی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

  • وزیراعظم  کا دورہ امریکا، زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکا روانہ

    وزیراعظم کا دورہ امریکا، زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکا روانہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکاروانہ ہوگئے، جہاں وہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق انتظامات کاجائزہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں جاری ہے ، معاون خصوصی زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکاروانہ ہوگئے، جہاں وہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

    پاکستانیوں کا احتجاج کب اور کہاں کہاں ہوگا؟ زلفی بخاری حتمی شکل دیں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کو کیا سرگرم کردارادا کرنا ہے، اس کے لئے وزیراعظم کا پیغام پہنچائیں گے۔

    زلفی بخاری امریکا میں خصوصاً پی ٹی آئی سرگرم ورکرزکی ٹیمیں تشکیل دیں گے ، زلفی بخاری 3روزنیویارک میں قیام کریں گے ، اس دوران ان کی درجن بھر تنظیموں سے امریکا میں ملاقاتیں طے ہیں۔

    زلفی بخاری انسانی حقوق وسماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت پاکستانی کمیونٹی اورپارٹی رہنماؤں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ پی ٹی آئی یوتھ، طلبا سے ملاقات بھی زلفی بخاری کےشیڈول میں شامل ہیں۔

    زلفی بخاری 3روز امریکا میں قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گے اور پھر وزیراعظم کے ساتھ دوبارہ امریکا جائیں گے۔

    وزیراعظم نے زلفی بخاری کوٹاسک دے دیا ہے کہ امریکا میں ہر پاکستانی دفتراور گھروں پر پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرائے ، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان و کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔