Tag: Zulfi bukhari

  • جیل بھرو تحریک : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو رہائی مل گئی

    جیل بھرو تحریک : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو رہائی مل گئی

    لاہور ہائی کورٹ کی جانب جیل بھرو تحریک میں زیرحراست پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر کارکنان کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرزلفی بخاری کو جیل سے رہا کردیا گیا، ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے جیل سے باہر آنے پر شاندار استقبال کیا۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما زلفی بخاری جیل بھرو تحریک میں8روز قید رہے، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب شاہ پورجیل کے باہر موجود تھے۔

    اس سے قبل سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے پی ٹی آئی کے 59کارکنوں کی رہائی کا آرڈرجاری کردیا، جیل بھرو تحریک میں سرگودھا سے59کارکنوں نے گرفتاری دی تھی، ان تمام کارکنان کو راجن پورجیل منتقل کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے بعد 22فروری کو جیل بھرو تحریک کے پہلے روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر سینئر قیادت ’جیل بھرو تحریک‘ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

    رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر کی جانب سے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

  • زلفی بخاری نے تسنیم حیدر سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

    زلفی بخاری نے تسنیم حیدر سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

    اسلام آباد : ن لیگی رہنما تسنیم حیدر کے حوالے سے سوشل میڈیا میں زیرگردش تصاویر پر زلفی بخاری نے اپنا ردعمل دے دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا لیگی رہنما تسنیم حیدر سے جوڑنے کی کوشش پر ردعمل میں کہنا ہے کہ جس شخص کو مجھ سے منسلک کیا جارہا ہے اس کو جانتا تک نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس تقریب کی تصاویر پھیلائی جارہی ہیں اس میں 15 سو سے زائد لوگ موجود تھے، اس شخص سے پہلی اور آخری ملاقات اسی تقریب میں ہوئی تھی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ اہم بات یہ ہے الزام لگانے والا شخص برطانیہ میں بیٹھ کر یہ بات کررہا ہے جبکہ برطانیہ میں کسی پر بھی جھوٹا الزام لگا کر بچنا ناممکن ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر تسنیم حیدر کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں تو اس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں اور اگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں۔

    زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں نے ہمیشہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر میری عزت افزائی کی ہے جس کیلئے ان کا شکر گزار ہوں۔

    مزید پڑھیں : عمران خان پر حملہ اور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، ترجمان ن لیگ لندن

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) لندن کے ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔

    تسنیم حیدر شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ (ن) سے منسلک ہوں، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرانا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔

  • توشہ خانہ کی گھڑی : زلفی بخاری نے وضاحت بیان کردی

    توشہ خانہ کی گھڑی : زلفی بخاری نے وضاحت بیان کردی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت کے حوالے سے اہم وضاحت دے دی۔

    اے آر اے وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت سے رقم پر کیپٹل گین ٹیکس دیا ہوا ہے اور اس کی رقم بھی ڈیکلیئر کی ہوئی ہے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے گھڑی کی رسیدیں بھی دکھائی گئی ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل باقاعدہ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلارہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ چینل اب ایک اور شخص کو سامنے لے کر آیا ہےجس نے24گھنٹے میں2ویڈیوز بنائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے پہلے ایک ویڈیو میں کہا کہ گھڑی2لاکھ50ہزار ڈالرکی بیچی، پھر اسی شخص نے دوسری ویڈیو میں کہا کہ گھڑی بیچی نہ ہی خریدی۔

    زلفی بخاری نے اس بات حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے میں ایسا کیا ہوگیا کہ وہ شخص اپنے پہلےبیان سے ہی مکر گیا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کو ملنے والی گھڑی کس کو فروخت کی گئی؟ اے آر وائی نے پتا لگا لیا

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اور عالمی سطح پر مطلوب عمر فاروق ظہور نامی شخص کے خلاف برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

  • زلفی بخاری کا رانا ثناء اللہ پر مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش کا الزام

    زلفی بخاری کا رانا ثناء اللہ پر مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش کا الزام

    اٹک: تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے راناثناءاللہ پر مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش کا الزام لگادیا اور کہا رانا ثناء اللہ پرقتل کے اٹھارہ مقدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رانا ثنااللہ پر 18 قتل کے مقدمات درج ہیں، یہ دہشت گرد ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، مسلمانوں کو لڑوانے کی ساری سازش رانا ثنااللہ کررہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا پوری دنیا نے خان صاحب کی گواہی دی ہے، یہ سب آزادی مارچ کوروکنے کے لیے کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے کبھی کچہریوں کے گیٹ بند نہیں کئے مگر آج بند ہیں، جو مدینہ پاک کی سرزمین پر ننگے پاؤں جاتا ہے اس پر مقدمہ بنایا گیا، رانا ثنااللہ خود کئی بار توہین مذہب کرتے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کیلئے چوہدری شیر کہتے رہے وہ قاتل ،بھتہ خور ہے، یہ امپورٹڈ حکومت جہاں جائے گی، ان کے سامنےعوامی ردعمل ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا، ہم ان کی ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

  • ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کرنے والوں پر زلفی بخاری نے بھی سوال اٹھا لیا

    ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کرنے والوں پر زلفی بخاری نے بھی سوال اٹھا لیا

    مانچسٹر: شاہ محمود قریشی کے بعد وزرا کو ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کرنے والوں پر زلفی بخاری نے بھی سوال اٹھا لیا ہے، انھوں نے کہا جن لوگوں نے ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کی ہے اُن کو سامنے آنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے پاور شو کی تیاریوں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے زلفی بخاری برطانوی شہر مانچسٹر پہنچ گئے ہیں، انھوں نے مانچسٹر میں نجی ہوٹل میں عوامی جلسے خطاب کیا جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا حماد اظہر بہت محنت کر رہے ہیں اُن کو ایوارڈ ملنا چاہیے تھا،شاہ محمود قریشی پاکستان کے سب سے بہترین وزیر خارجہ ہیں، جن لوگوں نے بھی ان ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کی ہے اُن کو سامنے آنا چاہیے۔

    شاہ محمود قریشی حکومت سے ناراض ہوگئے

    زلفی کا کہنا تھا مجھے نہیں معلوم کہ ان لوگوں کو ایوارڈ کیوں نہیں دیے گئے، مراد سعید، ثانیہ نشتر، شیریں مزاری کو ایوارڈ ملے، میں انھیں مبارک باد دیتا ہوں۔

    اپنے عہدے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا میں خان صاحب کی ٹیم کا حصہ ہوں، اس کے لیے عہدہ ہونا لازمی نہیں ہے، میں خود انتخابی سیاست میں جا رہا ہوں، 18 ماہ بعد انتخابات ہیں اور مہم کا آغاز ابھی سے کر رہے ہیں۔

    زلفی بخاری نے اطلاع دی کہ عمران خان اس سال گرمیوں میں برطانیہ کا دورہ کریں گے، میں ابھی برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملنے آیا ہوں، حکومت کا حصہ ہوں یا ناں ہوں اورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ رہوں گا، میری آمد کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کو ووٹنگ رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، ایک کروڑ اوورسیز ووٹرز کا ووٹ آئندہ انتخابات میں فیصلہ کُن ہوگا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے بڑے کنونشن کی تیاری، زلفی بخاری کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے  لندن پہنچ  گئے

    اوورسیز پاکستانیوں کے بڑے کنونشن کی تیاری، زلفی بخاری کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے

    لندن : تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں کے بڑے کنونشن کیلئے رابطہ مہم شروع کردی، رہنما زلفی بخاری برطانیہ کے کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کے پاور شو کی تیاریاں جاری ہے اور مارچ میں اوورسیز کے بڑے کنونشن کیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری برطانیہ کے کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے اور لندن میں ان ڈور جلسہ کیا ، جلسے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    زلفی بخاری نے لندن میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹنگ کا حق ملا اور تحریک انصاف نے اپنے منشور میں لکھا گیا وعدہ پورا کر دیا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے جارہے ہیں، ہراوورسیزپاکستانی ووٹنگ کی رجسٹریشن کےعمل کو یقینی بنائے۔

  • ‘پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار’

    ‘پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار’

    عمان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے ویژن 2040 کیلئے سلطنت عمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی عمانی حکومت کے وزراء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر برائے افرادی قوت کے بعد زلفی بخاری کی وزیر صحت محمد بن عبید سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں افرادی قوت کے تبادلے پر غور کیا گیا ، رلفی بخاری نے کہا پاکستانی نوجوان صحت کے شعبے میں بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ویژن 2040 کیلئے سلطنت عمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمان کے مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیے، عوامی اور حکومتی سطح پر دو طرفہ رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

    عمانی وزیر صحت نے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان سے دیرینہ تعلقات میں مضبوطی کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

    عمانی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک عمان تجارتی و سرمایہ کاری فریم ورک کے تحت موثر اقدامات اٹھائیں گے۔

    دوران ملاقات زلفی بخاری نے عمانی وزیر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط میں اہم پیش رفت

    پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط میں اہم پیش رفت

    عمان : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری سے ملاقات میں عمانی وزیر ڈاکٹرمہدبن سید نے کہا عمان پاکستان میں افرادی قوت کے تبادلے سمیت سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط میں پیش رفت ہوئی ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے جاری ہے۔

    عمانی وفد کے دورہ پاکستان کے بعد حکومتی رہنمازلفی بخاری عمان پہنچ گئے، زلفی بخاری کے عمان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    زلفی بخاری کی عمانی وزیر افرادی قوت ڈاکٹرمہدبن سید سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    زلفی بخاری عمانی سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان عمان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو ہوگی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات کے نئے اورمضبوط دورکاآغاز کرنا ہوگا جبکہ عمانی وزیر کا کہنا تھا کہ عمان افرادی قوت کے تبادلے سمیت سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔

    اس موقع پر زلفی بخاری نے عمانی وزیر برائے افرادی قوت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    خیال رہے رواں ماہ عمانی تاجروں کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت زلفی بخاری عمان گئے ہیں۔

  • جھوٹے الزامات : ریحام خان نے زلفی بخاری سے  معافی مانگ لی

    جھوٹے الزامات : ریحام خان نے زلفی بخاری سے معافی مانگ لی

    لندن : ریحام خان نے جھوٹے الزامات لگانے پر زلفی بخاری سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا ہتک عزت ،قانونی اخراجات کی مدمیں رقم ادا کرنےپراتفاق کرتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت کے حکم کے بعد ریحام خان نے معافی نامہ اور ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کردیا ، اپنے ویڈیو بیان ریحام خان نے کہا کہ 6اور7ستمبر کو یوٹیوب،فیس بک ،ٹوئٹرپر ویڈیو جاری کی تھی ، جس میں زلفی بخاری پرملی بھگت سےروزویلٹ ہوٹل نیویارک بیچنےکاجھوٹاالزام لگایاتھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری پروزیراعظم کیساتھ ملکرکسی بھی کرپٹ پلان میں شامل نہیں تھے ، 17مارچ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں پھر جھوٹےالزامات پر زور دیا.

    ریحام خان نے مزید کہا کہ تمام اشاعات پر زلفی بخاری کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، زلفی بخاری پر لگائے جھوٹےالزامات پر غیرمشروط معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی ہتک عزت ،قانونی اخراجات کی مدمیں رقم ادا کرنےپراتفاق کرتی ہوں۔

    یاد رہے برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات عائد کرنے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس طرح کاقانون پاکستان میں لانے کوآزادی اظہارکیخلاف کہاجاتاہے، اس طرح کاقانون لانےکی کوشش پر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کاجھوٹاہوناایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

  • زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات: برطانوی عدالت کا ریحام خان کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات: برطانوی عدالت کا ریحام خان کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : برطانوی عدالت نے زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات لگانے پر ریحام خان کو ہرجانے کا حکم دے دیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات عائد کرنے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، اس طرح کاقانون پاکستان میں لانے کوآزادی اظہارکیخلاف کہاجاتاہے، اس طرح کاقانون لانےکی کوشش پر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کاجھوٹاہوناایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

    خیال رہے زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق الزام پر ریحام خان کو عدالت لےگئےتھے، عدالت نے ابتدائی سماعت میں بد عنوان، بےایمان قرار دینے کے چار الزامات، اور چار ٹوئٹ توہین آمیز قرار دئیے، زلفی بخاری کے وکیل نے کیس کو انتہائی توہین آمیز قرار دینےکی استدعا کی تھی۔

    ابتدائی سماعت میں ریحام خان نے موقف اپنایا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کا معاملہ اٹھایا،کسی سی ذاتی دشمنی نہیں،کیس میں زلفی بخاری کی حیثیت کو نقصان نہیں پہنچا جو کہا عوامی مفاد میں تھا، جج نے ریحام خان کی وضاحت مسترد کی جبکہ زلفی بخاری کا مؤقف تسلیم کیا تھا۔