Tag: Zulfi bukhari

  • کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری  آصف زرداری کی چال قرار

    کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری آصف زرداری کی چال قرار

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کو آصف زرداری کی چال قرار دے دیا اور کہا یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اور حکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں،آئیے’’مک مکا‘‘پر اتفاق کرتےہیں، آپ ہماری کرپشن بچائیں گے اور ہم آپ کی حفاظت کریں گے، یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اورحکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

    زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کوآصف زرداری کی چال قرار دیتے ہوئے کہا 12 گھنٹے بعد سندھ پولیس نے زرداری کی کلاسک چال کے نتیجے میں گرفتار کیا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں، یہ اندر سےغدار ہیں۔

    واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی تھی۔

    بعد ازاں پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سعیدغنی نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے الزام کراچی پولیس پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ مزارقائدپرکیپٹن صفدرنےجوکچھ کیاوہ نامناسب تھا، جس اندازمیں کراچی پولیس نےگرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے، کیپٹن صفدرکی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پرنہیں ہوئی۔

  • زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا

    زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا اور کہا بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تقریرایک نئی گراوٹ اورہلکے پن کا مظاہرہ تھی ، درحقیقت اس میں بلاول کابھی قصور نہیں، بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا، یہ وہ نسب ہے جو بلاول نے اپنے جھوٹوں اور گھناؤنے حملوں سے قوم کو دکھایا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاون بھٹوزرداری نے گوجرانولہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشت آج بد ترین دورسےگزررہی ہے،عمران خان نے کرپشن کےخاتمہ کا وعدہ کیا لیکن آج کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے بھی کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ’’ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ دشمنی ہے‘‘

    ’’ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ دشمنی ہے‘‘

    اسلام آباد:  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی آڑ میں نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ دشمنی کے مترادف ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی آڑٖ میں نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پاکستان اور ہماری آئندہ نسلوں کے دشمن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے قانون غیرقانونی دولت چھپانے والوں کے سوا ہر ایک کے مفاد میں ہے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایف اے ٹی ایف قوانین کے حق میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی جاری کردیا۔

    واضح رہے کہ  حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوابل ہر صورت پاس کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کااجلاس 7ستمبرکی شام 4بجےطلب کرلیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آئندہ ہفتےبلائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی واتحادی اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے رابطے جاری ہے ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کےچیف وہپ عامرڈوگر نے حکومتی واتحادی اراکین سے رابطے کرکے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، ہرجمہوریت میں اپوزیشن کاملک کےلیےاہم کردارہوتاہے، اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانےکیلئےملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ذاتی مفادکی ترامیم چاہتی ہے۔

  • معاون خصوصی زلفی بخاری سے فلم اسٹار شان شاہد کی ملاقات

    معاون خصوصی زلفی بخاری سے فلم اسٹار شان شاہد کی ملاقات

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے فلم اسٹار شان شاہد سے ملاقات میں فلم انڈسڑی،ثقافتی ورثہ پر بات کی اور کہا اصل پاکستانی ہیرو کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری سے فلم اسٹار شان شاہد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مقامی ثقافت،فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شان سے ملاقات میں فلم انڈسڑی،ثقافتی ورثہ پربات ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں سےانکی محبت،جنون بھی جاننےکاموقع ملا، اصل پاکستانی ہیروکیساتھ ملکر کام کرنےکے خواہشمندہیں۔

  • جاپان میں  آئی ٹی اور نرسنگ کیئر میں روزگار کے مواقع ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    جاپان میں آئی ٹی اور نرسنگ کیئر میں روزگار کے مواقع ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : جاپانی سفیر کا کہنا ہے کہ جاپان کو آئی ٹی اورنرسنگ کیئر میں تربیت یافتہ افرادکی اشد ضرورت ہے، پاکستانی اپلائی کر  سکتے ہیں جبکہ زلفی بخاری نے کہا حکومتی سرپرستی میں 3روزہ جاب فیئر منعقد کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کوننوری ماتسودا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے پربات چیت کی گئی اور پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں 3روزہ جاب فیئرکرانے کی تجویز زیر غور آئی۔

    جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان کو آئی ٹی اورنرسنگ کیئر میں تربیت یافتہ افرادکی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں آئی ٹی کی تربیت یافتہ افرادی قوت اپلائی کر سکتی ہے۔

    جاپانی سفیر نے کورونا وائرس پر کامیابی سےقابو پانے پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا عمران خان نےسب سےپہلےصدرجاپان کی صحت پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، زیر اعظم پاکستان کا پیغام جاپان میں بہت خوش آئند سمجھاگیا، جاپان کے صدر نے بھی اس کا اظہار اپنےٹوئٹ میں کیا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جاپانی سفیرکی نیک تمنائیں وزیراعظم عمران خان تک پہنچاؤں گا، پاکستان کی 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم ہے، ہنر مند افرادی قوت کےجاپان میں روزگار سے پاکستان میں ترقی ہوگی، کورونا کی وجہ سے ہنرمند افراد کو جاپان بھیجنے میں رکاوٹیں ہوئیں۔

    زلفی بخاری نے مزید کہا جاپان میں افرادی قوت بھیجنامیری اولین ترجیح ہے، پاکستان کویت اورسعودی عرب میں سیکڑوں نرسنگ سٹاف بھیج رہا ہے، فوری طور پر 4ہزار نرسنگ اسٹاف جاپان بھی بھیج سکتے ہیں، حکومتی سرپرستی میں 3روزہ جاب فیئر منعقد کیا جا سکتا ہے، جاپانی کمپنیز پاکستان میں جاب فیئر میں حصہ لیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی پاکستان میں مقیم جاپان کے سفیر سےملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،کوروناکےبعدکی صورتحال میں معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جاپانی سفیر نے تعاون کوفروغ،مشترکہ مقاصد یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان نےکورونا پر قابوپانے کاجومنظم طریقہ اپنایاوہ قابل ستائش ہے، جاپانی شہری کورونا کے وقفے کے بعد مختلف اسائنمنٹس لینے واپس آرہے ہیں، کچھ جاپانی سرمایہ کار اپنی صنعت کوپاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    وفاقی وزیراسد عمر نے اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے سفیر کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا حکومت نے ابتدائی طور پرمائیکرواقتصادی استحکام پرتوجہ دی،جوحاصل بھی ہوئیں ، حکومت کی اولین ترجیح ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ معاشی اشارے مثبت ہیں،نجی شعبے کی سرمایہ کاری کوبھی فائدہ پہنچاناچاہتےہیں، پاکستانی،جاپانی سرمایہ کاروں کو اشتراک کے امکانات کاجائزہ لینا چاہئے۔

  • وطن واپس آنیوالے بے روزگار افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    وطن واپس آنیوالے بے روزگار افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    اسلام آباد : وزارت اوورسیز پاکستان اور جرمن ادارے کے درمیان بیرون ممالک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ، زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وطن واپس آنیوالے لوگ چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے جرمن ادارے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج 3 ملین یورو کی گرانٹ پر دستخط کئے گئے ہیں ، جہاں جاتا ہوں سوال کیاجاتا ہے تارکین وطن کیلئے کیا کررہا ہوں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وطن واپس آنیوالے لوگ چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے، معاہدے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ مزید بہتر تعاون کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ایم او یو سے پاکستانیوں کے مسائل کےحل کیلئےبروقت اقدامات ہوں گے، یہ بڑی کامیابی ہے کہ کورونا کے دور میں ہم ایسے معاہدے کر رہے ہیں ، کورونا کی صورتحال کے بعد بہت سے ورکرزبے روزگار ہوئے ، 18سے زائد شعبوں میں ورکرز کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات کی جس میں وزارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعظم کو دورہ متحدہ عرب امارات سے آگاہ کیا اور بیرون ملک پاکستانی لیبر کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

  • بےسہارا پاکستانیوں کی مدد کرنے پر پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، زلفی بخاری

    بےسہارا پاکستانیوں کی مدد کرنے پر پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، زلفی بخاری

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بروقت بےسہارا پاکستانیوں کی مدد کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا شکرگزار ہوں، حکومت پاکستان نے بھی1276بےسہارا افراد کو مفت ٹکٹس فراہم کئے۔

    یہ بات انہوں نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کے موقع پر کہی، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے دورہ یو اے ای کے موقع پر وہاں مقیم پاکستانیوں نے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں زلفی بخاری نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، زلفی بخاری نے کہا کہ بروقت بےسہارا پاکستانیوں کی مدد کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا شکر گزار ہوں، کورونا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کورونا کے باعث یواے ای سے75000پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں، پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی154خصوصی پروازیں چلائی گئیں۔

    حکومت پاکستان نے1276بےسہارا افراد کو مفت ٹکٹس فراہم کئے، اس کے علاوہ یو اے ای میں19000سے زائد پاکستانیوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔

  • متحدہ عرب امارات کے وزیر کی بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی

    متحدہ عرب امارات کے وزیر کی بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر نصیربن ثانی نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرادی اور کہا پاکستان برادر ملک ہے ، تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کےمسائل کےحل کیلئے معاون خصوصی زلفی بخاری کی متحدہ عرب امارات کے وزیر افرادی قوت نصیر بن ثانی سے ملاقات ہوئی، یواےای وزیر نصیر بن ثانی نے زلفی بخاری کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ملاقات میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر مشاورت سمیت بے روزگارپاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں پردوبارہ بحالی پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں پاکستانی لیبر کی محفوظ وطن واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان بین الوزارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق ہوا، یواے ای وزیر کی بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سے بروقت تعاون پر یواے ای وزیر سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    یواےای وزیر نصیر بن ثانی نے کہا پاکستان برادر ملک ہے ، تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، پاکستانی لیبر کا تحفظ اور روزگار کو یقینی بنایا جائے گا۔

    بعدازاں معاون خصوصی زلفی بخاری نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دبئی میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی مشکلات کا احساس ہے ، کچھ عرصے میں یواےای میں 30 فیصد ہنر مند پاکستانیوں کیلئےاضافی نوکریاں ملیں ، ہنر مند افراد کیلئے یواےای میں روزگار کیلئےمواقع پیدا ہورہے ہیں۔

  • امارات میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کی کوششیں

    امارات میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کی کوششیں

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں امارات بے روزگار ہو جانے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان اور اماراتی حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرا برائے افرادی قوت کے درمیان کرونا وائرس کے دوران پہلی ملاقات طے ہوگئی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری اہم دورے پر آج امارات روانہ ہوجائیں گے۔ زلفی بخاری امارات کے وزیر برائے افرادی قوت سے اہم ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر مشاورت ہوگی جبکہ کرونا وائرس کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

    اپنے دورے کے دوران زلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کریں گے جبکہ سفارتخانے کے حکام اور کرونا کی صورتحال میں متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    زلفی بخاری کرونا وائرس کے دوران کمیونٹی کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کی آسانیوں کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

  • ‘پاکستان  اگلے سال ورلڈ ٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا’

    ‘پاکستان اگلے سال ورلڈ ٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا’

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے کا کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، فورم میں تین روز کانفرنس کیلئےاور دو روز سیاحت کیلئے ہوں گے، اگلے دو سال میں پاکستان میں بتیس نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے، ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈٹورازم فورم کی اگلےسال میزبانی کرےگا، ورلڈٹوررازم فورم میں3 دن کانفرنس اور2دن سیاحت کیلئے ہوتے ہیں، مذہبی سیاحت بھی ہماری ترجیح ہے جس پر نظرثانی کی جائے گی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے آپریشنز بند کردیئے تھے ، پی ٹی ڈی سی کی جگہیں اچھی مگر حالت بہت خراب تھی اور اس کا پرائیوٹ مارکیٹ کیساتھ مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سال میں پاکستان میں 32نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے اور پی ٹی ڈی سی کی عمارتوں کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ سیاحت کیلئے جگہ کو لیز ،خریدنےکیلئےون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کریں گے۔

    زلفی بخاری نے مزید کہا کہ 3 سے 4 ہفتے پہلےایس اوپیز اور گائیڈ لائنز کی بک لیٹ بنا ئے ہیں، این سی اوسی سے الرٹ آیا تھا کہ جولائی بہت اہم مہینہ ہے ، کورونا کی وجہ سےجولائی میں سیاحت کھولنا مناسب نہیں تھا عید بھی سرپر ہے۔