Tag: zulfiqar mirza

  • ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد 8 سال بعد بری

    ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد 8 سال بعد بری

    کراچی: سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد 8 سال کے بعد بری ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے درخشاں تھانے پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کیس میں آٹھ سال بعد ذوالفقار مرزا اور چوبیس دیگر افراد انسداد دہشت گردی عدالت میں بری ہو گئے۔

    آج ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 12 میں ذوالفقار مرزا سمیت دیگر پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ 8 سال کے دوران پراسیکیویشن ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ بار بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود سرکاری وکیل ایک بھی گواہ پیش نہ کر سکا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد پر 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • موت قبول کرسکتا ہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی میں نہیں جاؤں گا، ذوالفقار مرزا

    موت قبول کرسکتا ہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی میں نہیں جاؤں گا، ذوالفقار مرزا

    کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں لیکن  دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ میں بہت زیادہ بےچینی پائی جاتی ہے، ماضی میں مجھ سمیت ساتھیوں پرکئی مقدمات کئے گئے تھے، قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، میں کبھی چور پارٹی میں دوبارہ نہیں جاؤں گا۔

    ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ میں آج تک پیپلزپارٹی سے لڑ رہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں منتخب کروں گا، بلاول بھٹو میرے لیےقابل عزت ہے اور آصف زرداری بلاول کامستقبل تباہ کررہے ہیں۔

    آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کل آئی جی کی تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے، کسی کی بھی خواہش سے آئی جی تبدیل نہیں ہوناچاہیے، ماضی کےافسروں کی نسبت کلیم امام ایک ایماندارافسر ہیں ، وہ سندھ حکومت کےکرپشن کاحصہ دارنہیں بننا چاہتا، اقبال محمود صاحب کو نکال دیاگیا سب جانتے ہیں کیا قصور تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مراد علی شاہ سے پوری سندھ اسمبلی نفرت کرتی ہے، ان کو کرپشن کرنے کیلئے رکھا گیا ہے، مرادعلی شاہ زرداری کےدوستوں کواربوں روپے نکال کردے سکتا ہے۔

  • ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    کراچی: سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق تمام معاملات طے پر چکے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ جلد دونوں اہم رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اسی دوران ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔

    یاد رہے کہ ماضی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی سے شدید تنازعات رہے جس کے باعث پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے بقول وہ پارٹی پالیسی کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہے تھے۔

    کلین سوئیپ کرنے کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا بدین کی مارکیٹوں کا پیدل دورہ

    بعد ازاں فروری 2015 میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تنازعات کے باعث لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنوں کا پارٹی قیادت کے نظریات کے ساتھ متفق ہونا اور اس کے نظم و ضبط کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    خیال رہے کہ نومبر 2017 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران بدین میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا، جہاں شہر کے چودہ وارڈ پر مشتمل سٹی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ذوالفقار مرزا گروپ نے تمام چودہ سیٹیں جیت کر پی پی کا شہر سے صفایا کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ذوالفقارمرزا کی بیان بازی، فریال تالپور سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    ذوالفقارمرزا کی بیان بازی، فریال تالپور سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف بیان بازی پر فریال تالپور کیجانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پپپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ذوالفقار مرزا کیجانب سے بیان بازی کا معاملہ پر فریال تالپور نے عدالت عالیہ سندھ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ذوالفقار مرزا کیجانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور پر آئے روز لیاری گینگ وار اور دیگر دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات سمیت دیگر الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

    فریال تالپور نے درخواست میں کہا کہ آصف زرداری سابق اور وہ رکن قومی اسمبلی اور ذمہ دار شہری ہیں، انکا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور انہوں نے کبھی ذوالفقار مرزا کو دھمکی نہیں دی، دھمکی دینے سے متعلق ذوالفقار مرزا کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔

    فریال تالپور نے عدالت عالیہ سے ذوالفقار مرزا کو ٹی وی پر بے بنیاد بیان دینے سے روکنے کی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارمرزا کی بیان بازی کا مقصد انکی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مخالفین کو ذوالفقارمرزا اور پولیس کی مدد سےٹھکانے لگایا، عزیربلوچ

    مخالفین کو ذوالفقارمرزا اور پولیس کی مدد سےٹھکانے لگایا، عزیربلوچ

    کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ نےانکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے مخالفین کو پولیس کی مدد سے ٹھکانے لگایا، ذوالفقارمرزا نے بھی ساتھ دیا اور اسلحہ بھی فراہم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرزکی تحویل میں سردارعزیربلوچ نے مزید سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق عزیربلوچ نے بتایا کہ وہ اپنے مخالف غفار ذکری کے بھائی کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے بکتر بند گاڑی میں علی محمد محلے سے اٹھا کر لایا تھا۔

    دوران تفتیش اس نے بتایا کہ ہم نے مخالف گروپ کے خاتمے کے لئے سرکاری مشینری کا بھی استعمال کیا۔ ارشد پپو کو بھی پولیس افسران موبائل میں اغوا کر کے لائے تھے۔

    عزیربلوچ نے دعوٰی کیا کہ لیاری کلاکوٹ, چاکیواڑہ, کلری اور بغدادی میں اس کے حمایت یافتہ ایس ایچ اوز تعینات تھے،اسمبلی کے کئی اراکین نےبھی اس کے ذریعے اپنے مخالفین کوراستے سے ہٹوایا۔

    عزیربلوچ نےدعوٰی کیا کہ غفار ذکری کے درجنوں لڑکوں کو پولیس سے جعلی مقابلے میں مروایا گیا۔ انسپکٹر یوسف بلوچ, انسپکٹر چاند خان نیازی اور سب انسپکٹر جاوید بلوچ اس کےلئےکام کرتے تھے۔

    عذیر بلوچ نے بتایا کہ اس وقت کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور اسلحہ بھی فراہم کیا۔ میں نے پولیس افسران کو لاکھوں روپے ماہانہ اور پلاٹ دیئے۔

  • سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نے الگ پارٹی بنانے کا عندیہ دے دیا

    سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نے الگ پارٹی بنانے کا عندیہ دے دیا

    بدین : سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرز انے الگ پارٹی کاعندیہ دے دیا، فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ پارٹی میں آواز اٹھانے پر غدار ٹھہرا دیا جاتا ہے.

    بدین میں بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر الزامات کے تیر برسائے تو ذوالفقار مرزا بھی میدان میں آئے اور بلاول کے استقبال کا کریڈٹ خود لے لیا، آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے الگ پارٹی بنانے کا بھی عندیہ دیا.

    ذوالفقارمرزا نے کہا کہ دھاندلی نہ ہوئی تو بلدیاتی الیکشن میں بدین سے نوے فیصد نشستیں جیتیں گے.

    بدین میں انتخابی جلسے سے خطاب مین پیپلزپارٹی کی ایم این اے فہمیدہ مرزا نے پارٹی قیادت پرتنقید کے تیر چلائے، سابق اسپیکرنے سندھ میں اینٹی کرپشن کے متحرک ہونے کی وجہ بھی بتائی.

    فہمیدہ مرز انے کہا کہ الیکشن چھیننے کیلئے پورا زور لگایا جارہا ہے اور من پسند افراد تعینات کیے جارہے ہیں.

  • ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    کراچی: سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    زرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ اپنے حامیوں اور سینئر دوستوں سے مشاورت کے بعد نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی سندھ سمیت تمام صوبوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی مفاد میں نہیں، پنجاب کے عوام کو اس حوالے سے حقائق بتائیں گے، سندھ سے چوروں اور لٹیروں کو بھگائیں گے.

    انھوں نے کہا کہ نئی جماعت ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلے گی۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سندھ حکومت کے ساتھ ذوالفقار مرزا کا تنازع کشیدگی اختیار کرگیا تھا اور معاملہ گرفتاری اور پولیس سے تصادم تک جا پہنچا تھا۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا شمار سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا مگر گزشتہ چند برس سے ان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی سے کنارہ کش ہو چکے ہیں۔

  • ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    کراچی :عدالت نے ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

    پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کےخلاف میدان میں نکلنے والے ذوالفقار مرزا نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی اجازت لےلی۔

    ذوالفقار مرزا نے بیرون ملک جانے کیلئے سامانِ سفر باندھ لیا، کراچی کی مقامی عدالت نے انہی بیرون ملک جانے کی اجازت دے د ی ہے ۔

    ذوالفقار مرزاکا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بیمار ہیں اور انکے علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، عدالت نے ذوالفقار مرزا کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

  • ذوالفقار مرزا پاگلوں والی حرکتیں کررہے ہیں، نعمان اسلام الدین شیخ

    ذوالفقار مرزا پاگلوں والی حرکتیں کررہے ہیں، نعمان اسلام الدین شیخ

    سکھر: پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور سینیٹر اسلام الدین شیخ کے بیٹے نعمان اسلام شیخ  نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو کسی پاگل چیز نے کاٹا ہے، جس کا اثر ان پر آگیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میونسپل ملازمین کو پندرہ ماہ کی تنخواہوں کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اپنے خطاب کے دوران نعمان اسلام شیخ ذوالفقار مرزا پر برس پڑے اور کہا کہ ذوالفقار مرزا کی اتنی اوقات نہیں کہ اس پر بات کی جائے وہ پاگل ہوگیا ہے۔

    اس موقع پرایم این اے نعمان اسلام شیخ نے میونسپل ملازمین میں تنخواہوں کے چیک  بھی تقسیم کئے ۔

    تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے فنڈ مہیا نہ کرنے کی وجہ سےسکھر شہر کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم (ن) نے سندھ حکومت کے فنڈ روک دیئے ہیں اور وہی فنڈ پنجاب میں استعمال کئے جارہے ہیں۔

  • عدالت میں آئی جی سندھ سمیت دیگرپولیس افسران کے معافی نامے مسترد

    عدالت میں آئی جی سندھ سمیت دیگرپولیس افسران کے معافی نامے مسترد

    کراچی: صحافیوں پرتشدد کے خلاف مقدمے کی سماعت میں ہائی کورٹ نے آئی جی سمیت دیگرپولیس افسران کے معافی نامے مسترد کردئیے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں چند روز قبل سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی پیشی کے موقع پر پولیس کے نقاب پوش اہلکاروں نے دھاوا بول دیا تھا اوران کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پرتشدد کیا گیا اورمتعدد کیمرے توڑدئیے گئے تھے۔

    گزشتہ روزجسٹس سجاد  کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اس مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کے احاطے میں پیش آنے والی ہنگامہ آرائی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سمیت دیگرمتعلقہ افراد کو اس معاملے میں تحریری حلف نامے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

     عدالت نے اے آئی جی فیصل بشیر میمن، ڈی آئی جی فیروز شاہ، ایس ایس پی ساوٗتھ کیپٹن اسد،میجر(ر) علیم جن کا تعلق ایس ایس یو سے ہے  ان سمیت دیگر افسران کو بیان حلفی جمع کرانے کا کہا۔

    سماعت کے دوران عدالت میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ذوالفقار مرزا کی نجی ملیشیا کی جانب سے کچھ اطلاعات تھی جن پر کاروائی کی گئی۔

    آئی جی سندھ کے موقف کے جواب میں جسٹس سجاد کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، عدالت کے پاس واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کی تصاویرموجود ہیں۔

    اس موقع پرحکومتی وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا، ذمہ داروں کو معطل کردیا گیا ہے۔