شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ تہجد پڑھنے کے بعد زندگی میں آئی تبدیلی بیان سے باہر ہے۔
نجی ٹی وی شو میں حال ہی میں سینئر اداکارہ ریشم نے کہا کہ جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے زندگی میں جو تبدیلی محسوس ہوئی اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھیں تقریباً پندرہ مہینے سے تجہد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی۔
ریشم نے کہا کہ میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تجہد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں، کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی تکلیفوں اور دکھوں کا سامنا کیا ہے۔
ریشم نے کہا کہ میری پیدائش سے پہلے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور جب میں 7 سال کی تھی تو والد کا بھی انتقال ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا، اب میں اپنی ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔