لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر صرف مسلمانوں کے لیے بنا ہوتا تو پنجاب اور لاہور ساتھ نہ ہوتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم گزشتہ کئی دہائیوں سےحالت جنگ میں ہے، حال ہی میں سیالکوٹ میں پیش آنے والے سانحے نے ہمیں شرمندہ کردیا ہے۔
پاکستان علما کونسل کے سربراہ نے کہا کہ دین اسلام ہمیں کسی کو قتل کرنے یا تشدد کرنے جیسے کاموں پر نہیں اکساتا، یہ تو ہمارے اندر کی نفرتیں اور تعصب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف مسلمانوں کیلئے بنا ہوتا توپنجاب اور لاہور ساتھ نہ ہوتے، ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ مجھے یوم صفائی منانا پڑے اور اپنی صفائیاں پیش کرنی پڑیں۔
مزید پڑھیں: ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں، مولانا طارق جمیل
علامہ طاہر اشرفی نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ پاکستان پر اقلیتوں کا اُتنا ہی حق ہے، جتنا مسلمانوں کا ہے، ہمیں بحیثیت قوم اجتماعی طور پر سچ بولنا اور کچھ چیزوں پر ڈٹ جانا ہوگا۔