تائی پے: تائیوان کی اداکارہ کو انسٹاگرام پر اپنی عمر بتانا مہنگا پڑھ گیا کیونکہ اصل عمر معلوم ہوتے ہی تین لاکھ سے زائد مداحوں نے لن چی لنگ کا ساتھ چھوڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق خوبرو تائیوانی اداکارہ لن چی لنگ مداحوں کے دل پر راج کرتی ہیں اس لیے انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاکھوں مداح فالو کررہے ہیں، اداکارہ مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔
لن چی لنگ مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جنہیں مداح بہت پسند بھی کرتے ہیں، تائیوانی اداکارہ نے سرپرائز دینے کے لیے اپنی اصل عمر بتانے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ اپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی عمر 42 سال بتائی، بس اسی بات کی دیر تھی کہ مداحوں نے اداکارہ کو ان فالو کرنا شروع کردیا اور اب تک انہیں تین لاکھ 72 ہزار سے زاہد لوگ ان فالو کرچکے ہیں۔
اداکارہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔