شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اے پی ڈھلون کے پنجابی گانے پر فون تھامے مختلف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنا خیال رکھنا لڑکی۔‘ اس کے علاوہ یہ گانا ایک وائب ہے۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر ریل شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی شازیل نے ریل شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
شازیل شوکت کا نیا ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ہمراہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’من آنگن۔‘ ’سمجھوتہ۔‘ ’تیری راہ میں۔‘ اور ’بے نام۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔