طلال چوہدری کے سر پر لٹکی نا اہلی کی تلوار آج ہٹ گئی

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے سر پر لٹکی نا اہلی کی تلوار ہٹ گئی اور پانچ سالہ نا اہلی کی مدت آج ختم ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے سر پر لٹکی نا اہلی کی تلوار ہٹ گئی ہے اور ان کی 5 سالہ نا اہلی کی مدت ختم ہوگئی ہے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

طلال چوہدری جنہوں نے 2018 میں فیصل آباد کے عوامی جلسے میں تقریر کے دوران ججز پر تنقید کی تھی جس کا اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نوٹس لیا تھا اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس کیس میں 63 ون جی کے تحت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔