ٹوکیو اولمپکس: طلحہ طالب کی دلچسپ ویڈیو وائرل

کراچی: ٹوکیو اولمپکس میں بدقسمت رہنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر کی پیزا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر نے شرکت کی اور ناکافی سہولیات کے باوجود وہ 5 پوزیشن پر رہے اور اپنی کارکردگی سے قوم کے دل جیت لیے۔

ویٹ لفٹر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔قومی کرکٹر حسن علی، شاداب خان سمیت اداکارہ ماہرہ خان بھی طلحہ طالب کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلحہ طالب پیزا کھاتے ہوئے سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

دو روز قبل اداکارہ ماہرہ خان نے بھی طلحہ طالب کی ویڈیو پر ٹویٹ کیا تھا کہ ’جب دل ٹوٹ جائے اور اس وقت افسردہ محسوس کریں لیکن یہ دیکھ کر مسکرانے سے خود کو روک نہیں سکیں گے۔