طالبان نے ناکارہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کی مرمت کر لی

افغان طالبان نے امریکا کے چھوڑے گئے ناکارہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی مرمت کر لی۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران چھوڑے گئے یو ایچ 60 اے ہیلی کاپٹر کو دوبارہ پروازوں کیلئے تیار کر لیا گیا ہے۔

افغان طالبان نے کم ازکم 7 امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز دوبارہ قابل پرواز بنالیے ہیں۔

The Taliban have managed to restore some of the UH-60A Black Hawks disabled by the Americans

بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کی بحالی پر افغان طالبان نے 2021 میں کام شروع کیا تھا اور طالبان نے غیرملکی امداد کے بغیر اپنی فضائیہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا نے انخلا کے وقت 16سے زائدبلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغانستان میں چھوڑ دیئے تھے۔

A disabled UH-60A Black Hawk helicopter with serial number 0-23595 at Kabul Airport. August 2021

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان کے زیراستعمال کچھ ہیلی کاپٹر سابق افغان فضائیہ کے پائلٹس اڑا رہے ہیں۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد چھوڑے گئے طیاروں کی خودمرمت کر رہے ہیں۔