پاکستان نے طالبان کی جانب سے افغان سرزمین کسی اور کے خلاف اور دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے کہا کہ ہمیشہ افغانستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش رہی افغان سرزمین دہشت گردی کیلئےاستعمال نہ ہونےکابیان خوش آئندہے۔
ترجمان نے کہا کہ طالبان نےفریڈم آف پریس،ہیومن رائٹس کی بات کی جوخوش آئندہے افغان طالبان نےتعلیم کی بات کی یہ بھی خوش آئندہے پاکستان چاہتاہےکہ افغانستان کامعاملہ سیاسی طورپرحل ہو ٹرانسفرآف پاورپرامن ہو،عالمی برادری کوبھی شامل کیاجائے۔
’سب کو معاف کیا، افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنےدیں گے‘
زاہدحفیظ نے کہا کہ ٹی ٹی پی سےمتعلق واضح مؤقف ہےوہ دہشت گردتنظیم ہے ہم پہلےبھی افغانستان کیساتھ دہشت گردی پربات کر چکےہیں افغان سیاسی رہنماؤں کاایک وفدپاکستان میں موجود ہے ہمارامقصدافغانستان میں امن کیلئےمدد فراہم کرناہے۔
طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئےاستعمال نہیں کرنےدیں گے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں پال رہے سربراہ افغان طالبان کےحکم پرسب کومعاف کردیاگیاہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ پاکستان،روس اورچین سےاچھےتعلقات ہیں لیکن کسی کےاتحادی ہیں نہ ہی کسی بلاک کاحصہ ہیں، پڑوسی ممالک کو ہمارےاصولوں کا احترام کرناچاہیے۔