اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ، حکومت موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل کرنا چاہتی جبکہ پی ٹی آئی انتخابات کرانے پر زور دے رہی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں قبل از وقت انتخابات، میثاق معیشت اور اہم ایشوز پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل کرنے پر اصرار کررہی جبکہ تحریک انصاف نے مارچ یا اپریل میں انتخابات کرانے پر زور دیا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
یاد رہے 17 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ بیک ڈور رابطے جاری ہیں، سیاسی جماعتیں کھبی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتی۔
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، چار سال ہاتھ نہیں ملایا اور اب کہتے ہیں بات کریں۔