وجے ورما سے علیحدگی کے بعد تمنا بھاٹیہ کا یک طرفہ محبت پر اظہارِ خیال

کیا تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما پھر سے ایک ہوگئے؟

ممبئی: معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اداکار وجے ورما سے مبینہ علیحدگی کے بعد ایک پوڈکاسٹ میں یک طرفہ محبت پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پوڈکاسٹ میں تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ میرے خیال میں لوگ اس الجھ جاتے ہیں کہ محبت کیا ہے اور رشتہ کیا ہے، مجھے لگتا ہے جب یہ مشروط ہو تو محبت ختم ہو جاتی ہے کیونکہ محبت غیر مشروط ہوتی ہے، یہ یک طرفہ بھی ہو سکتی ہے۔

تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ محبت ایک نوکری کی طرح ہے کہ آپ دوسرے کیلیے کیسا محسوس کرتے ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ لوگ وہی کریں جو آپ چاہتے ہیں، میں نے محسوس کیا ہے کہ اگر مجھے کسی سے محبت کرنی ہے تو مجھے اسے آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

ساؤتھ انڈین اداکارہ نے اس کے بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح صحبت کا پورا احساس انہیں خوش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب میں تعلقات میں ہوں تو میں زیادہ خوش ہوں، میں صحبت کے احساس سے محبت ہے کیونکہ یہ ایک شاندار احساس ہے۔

اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محبت میں رہتے ہوئے کسی کو اپنی زندگی تک رسائی دیتے ہوئے کس طرح احتیاط کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔

پچھلے چند روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کچھ ہفتے قبل کیا ہے لیکن جوڑے کی طرف سے اس متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اداکار جوڑے سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے اور وہ اب صرف اچھے دوست ہیں، دونوں اپنے اپنے شیڈول پر کام کر رہے ہیں۔