اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو تماشہ سیزن ٹو کون جیتے گا، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔
تماشہ ٹو کے میزبان عدنان صدیقی (بادشاہ) ہیں جبکہ رئیلٹی شو میں 14 اداکاروں نے حصہ لیا جن میں ندا فردوس، زینب رضا، عدنان حسین، امبر خان، علی سکندر، دانش مقصود، نیہا خان، رانا آصف، فیضان شیخ، جنید نیازی، عروبہ مرزا، مچل ممتاز، عمر شہزاد شامل ہیں۔
رئیلٹی شو میں شریک اداکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوئے، کبھی اداکار فیملی سے مل کر آبدیدہ بھی ہوئے اور کسی کو نیا دوست بھی ملا۔
اب تماشہ ٹو آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، رئیلٹی شو کون جیتے گا؟ شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں لیکن شائقین کو مزید دو روز انتظار کرنا ہوگا کیونکہ گرینڈ فینالے ہفتہ 23 ستمبر کو ہوگا۔
اب پانچ فائنلسٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے جن میں نیہا خان، عروبہ مرزا، عمر شہزاد، جنید جمشید نیازی اور فیضان شیخ شامل ہیں اور ان ہی میں سے ایک اداکار رئیلٹی شو کا ونر ہوگا۔
تماشہ ٹو کا گرینڈ فینالے ہفتہ 23 ستمبر کی رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔