بھارت میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا، ہلاکتیں

دھماکا

بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ قریبی ہوٹل کی عمارت گر گئی جبکہ متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے میں تین خواتین سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہوٹل کی عمارت گرنے سے کچھ افراد کے ملبے تلے دب جانے کی اطلاع ہے۔

فائر سروس اور پولیس ہلکار جائے دھماکا پر پہنچے اور فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، ملبے تلے سبے افراد کو نکالنے کیلیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کیلیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلیے فی کس 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔