سابق کرکٹر تنویر احمد نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں سفیان مقیم اور ابرار احمد کو نہ کھلانے پر سوالات اٹھا دیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے لکھا کہ کیا ابرار احمد اور سفیان مقیم کو نہ کھلانے کا فیصلہ درست ہے یا غلط۔؟
ابرار احمد بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میں پلیئنگ الیون کا حصہ تھے لیکن انہیں دوسرے ٹی 20 میں شامل نہیں کیا گیا۔
سفیان مقیم نے آخری بار رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش دوسرے ٹی 20 میں 133 رنز پر ڈھیر ہو گیا، ذاکر علی نے 48 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ پڑھیں: دوسرا ٹی 20 میچ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف
مہدی حسن نے 25 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔
ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال، سلمان مرزا اور عباس آفریدی نے دو دو جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ تین میچوں ٹی 20 سیریز میں بنگلادیش کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔