عمان: ملازمین کے لیے اچھی خبر!

مسقط: عمانی بجلی کمپنی کے ملازمین کو کوروناویکسین کی دوسری خوراک فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کے دیہی علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ‘تانویر’ کے تمام ملازمین کو اب کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جارہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمانی محکمہ صحت نے تانویر کے ورکرز کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کیا ہے کہ تاکہ ملازمین کی وبا کے خلاف قوت مدافعت مضبوط ہو اور ماحول محفوظ بنایا جاسکے۔

Tanweer begins campaign for second dose of COVID-19 vaccine for its employees

محکمہ صحت کے ذیلی ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی میں 80 فیصد ملازمین کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دے چکے ہیں اور اب دوسری ڈوز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ادارے کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک تمام ورکرز پہلی خوارک لے چکے ہوں گے۔

عمانی بجلی کمپنی نے حکومت کی مؤثر پالیسی کی تعریف کی اور ملک بھر میں وبا سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔