کراچی : صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ٹیکس میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس میں اضافےکابل پاس نہ کیا تو احتجاج کا اعلان کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ منی بجٹ عوام اورمعیشت پرڈرون حملہ ہے، سمجھ دار،تجربہ کاراوراسحاق ڈارحکومت نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا۔
صدرآل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ 10ماہ میں ملک کےدکاندار،صنعتکاراورزمینداروں کوتباہ کردیا گیا، تاجراب مہنگائی کے ظلم کو برداشت نہیں کریں گے ، تمام حکومتی اداروں میں مفت بجلی، گیس، پیٹرول بند کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف تاجر اب سڑکوں پر ہونگے، ظالمانہ مہنگائی کی انتہا ہوگئی جس کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔
اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ عوام میں اب مہنگائی کےطوفان کامزیدمقابلہ کرنےکی سکت نہیں، پارلیمنٹیرین ذہن نشین کرلیں کل پھرعوام کےپاس بھی جاناہے۔
صدرآل پاکستان انجمن تاجران نے دھمکی دی کہ حکومت نےٹیکس میں اضافےکابل پاس نہ کیاتو احتجاج کااعلان کردیں گے۔