وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے اور نہ ہی ٹیکس میں اضافہ کر رہے ہیں کے الیکٹرک سے ملنے والے ٹیکس خزانے میں جائے گا۔
وزیربلدیات ناصر شاہ نے اپ گریڈ کی گئی موبائل ایپ سروس کا افتتاح کردیا۔ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیوریج کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایاگیاہے ایپ سےآن لائن ٹینکر سروس میسرہو گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیربلدیات نے کہا کہ ایم ڈی کے ڈبلیو ایس بی اسداللہ خان اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں توقع ہے کہ واٹربورڈ میں بہتری آئےگی لوگوں کی سہولتوں کےلئے بہت سے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےہمیشہ وفاقی حکومت کوویلکم کیاہے وزیراعظم سےکہتےہیں کہ اعلانات نہ کریں آئیں کام کریں، یہ وہی کےسی آرہےجونوازدورمیں سندھ حکومت کےتعاون سےبن رہی تھی، 25 دسمبر2017 کو گراؤنڈ بریکنگ تھی۔
وزیربلدیات نے کہا کہ ہم لوگ بلدیاتی انتخابات کیلئےمکمل تیارہیں قانون سازی آخری مراحل میں ہے کسی ٹیکس میں اضافہ نہیں کر رہے کے الیکٹرک سے ملنے والے ٹیکس خزانے میں جائے گا۔