ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑ دیے

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑ دیے

نیویارک(29 اگست 2025): امریکا کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی منگنی کے اعلان نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

منگل کو ٹیلر سوئفٹ اور کیلس نے اپنی منگنی کی خبر شیئر کی، جس کے بعد میٹا نے انکشاف کیا کہ پروفیشنل ایتھلیٹ کے پاپ اسٹار کو پرپوز کرنے کی تصاویر نے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد بار ری پوسٹ کیں۔

ڈیٹا کے مطابق اس پوسٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کسی بھی دوسری پوسٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ری پوسٹس حاصل کیں، نہ صرف ان کی مشترکہ پوسٹ نے سب سے زیادہ ری پوسٹ کا ریکارڈ بنایا، بلکہ یہ ریکارڈ اعلان کے صرف چھ گھنٹوں کے اندر بنا ہے۔

یہ پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

پوسٹ کو شیئر ہونے کے صرف ایک گھنٹے بعد 14 ملین لائکس ملے، اس کے علاوہ پوسٹ کے اپلوڈ ہونے کے بعد سے اب تک اس پوسٹ کو 30 ملین سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور کیلس نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی، جب گلوکارہ نے کینساس سٹی چیفس کے فٹ بال میچوں میں شرکت شروع کی تو دونوں نے تیزی سے میڈیا کی توجہ حاصل کی، دریں اثنا، کیلس کو سوئفٹ کے ایرس ٹور کے کئی کنسرٹس میں دیکھا گیا تھا۔