معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ کے ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کے نتیجے میں ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں ہیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے لیے 2023 بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے، ٹائم میگزین نے پرسن آف دی ائیر کے لیے باربی، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراسیکیوٹرز اور دیگر کو شارٹ لسٹ کیا تھا، مگر یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلّی ارب پتی نکلی
اس سے قبل پیپل میگزین نے بھی ٹیلر سوئفٹ کو اسی طرح کے اعزاز سے نوازا تھا جبکہ فوربز نے انہیں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا تھا۔
اسی طرح دنیا بھر میں Spotify کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی آرٹسٹ کا اعزاز بھی ان کے نام رہا تھا۔
ان کے Eras ٹور پر جاری ہونے والی فلم نے بھی دنیا بھر سے 25 کروڑ ڈالرز کے قریب بزنس کیا تھا۔