لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم ففٹی شیدز ڈارکرکیلئے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور زیان ملک کا گانا آئی ڈونٹ وانا لیف فار ایور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
امریکی معروف پاپ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ اور پاکستانی نژاد برطانوی سنگر زیان ملک نے ہالی ووڈ کی نئی آنے والی رومانوی فلم ففٹی شیڈز ڈارکر کیلئے پس پردہ اپنی آواز کا جادو جگا دیا ہے۔
دونوں گلوکاروں کا گایا ہوا گانا آئی ڈونٹ وانا لیف فارایور ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔
Z | T | 50@fiftyshades #fiftyshadesdarker @itunes pic.twitter.com/m4meFS4F79
— Taylor Swift (@taylorswift13) December 9, 2016
ہدایتکار جیمز فولی کی یہ فلم دوہزار پندرہ میں ریلیز ہونے والی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا سیکوئیل ہے، اس فلم میں کرسچین گرے اپنے ماضی کی بری یادوں سے پیچھا چھڑاتے نظر آئیں گے۔
یہ رومانوی فلم آئندہ سال فروری میں ویلنٹائن ڈے پر سینماگھروں کی زینت بنے گی۔