اسلام آباد : لاپتہ افراد کے نام پر بلوچ لبریشن آرمی کےڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، بلوچستان میں لاپتہ ظاہر کیا گیا ایک اور شخص دہشت گردی میں ملوث نکلا۔
تفصیلات کے مطابق اداروں کوبدنام کرنےکی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی اور لاپتہ افراد کے نام پر بلوچ لبریشن آرمی کےڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
بیلہ میں ایف سی کیمپ پرخودکش حملہ کرنیوالا شخص لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نکلا ، دہشت گرد تنظیم بی ایل اےنے طیب بلوچ کو لاپتہ شخص قرار دےکرمقدمہ درج کرایا تھا، طیب بلوچ عرف الیاس لالا نوشکی کا رہائشی تھا۔
ماضی میں بھی کالعدم تنظیموں نے جن کولاپتہ ظاہر کیا وہ مختلف حملوں میں ملوث نکلے اور پھر مارے گئے۔
دہشت گرد کریم جان تربت کا رہائشی تھا، جو گوادرحملے میں مارا گیا، دہشت گرد امتیازاحمد ولدرضامحمد لاپتہ کی فہرست میں شامل تھا جو فورسز سے مقابلے میں مارا گیا۔
اس کے علاوہ عبدالودود ساتکزئی کے لاپتہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا گیا وہ مچھ حملے میں مارا گیا تھا۔