27 فروری بھارتی در اندازی کیخلاف پاک فضائیہ کے تاریخ ساز دفاع کا دن ہے اس دن پکڑے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ کے چرچے 5 سال بعد بھی برقرار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 27 فروری 2019 کو بھارتی در اندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مختصر جھڑپ میں بھارتی طیارے کو مار گرایا۔
پاک فضائیہ نے اپنی اس کارروائی کو’’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ‘‘ کا نام دیا اور جوابی کارروائی کے دوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو زندہ گرفتار کیا تھا۔
ابھی نندن پاکستان ملٹری کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور جوانوں کی میزبانی کا معترف ہے اور اس کی پاکستانی حراست میں چائے پینے اور ’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘ کہنے کی وائرل ویڈیو دنیا نے دیکھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ٹی از فنٹاسٹک کا ہیش ٹیگ 36 گھنٹے تک زیر گردش رہا۔ ابھی نندن کی اس چائے کے پاکستان میں چرچے 5 سال بعد بھی برقرار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 60 گھنتے بعد ابھی نندن کو رہا کیا گیا تھا لیکن اس کو پانچ سال بعد بھی پاکستانی چائے کا ذائقہ ضرور یاد ہوگا۔
پے در پے سوالات نے پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کو بےنقاب کر دیا
عالمی میڈیا نے اس وقت رپورٹ کیا تھا کہ ایک کپ چائے کے لیے بھات کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔ پاکستانی چائے اور پاکستان سے ملنے والا سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھول سکے گا۔