موت ہر ذی روح اپنے مقررہ وقت اور مقام پر آنے ہے ایک استاد کو اسکول میں دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیا سے کوچ کر گئے
یہ واقعہ سعودی عرب کے الباحہ ریجن کی بلجرشی کمشنری میں پیش آیا جہاں اسکول ٹیچر حسب معمول ہشاش بشاش اسکول آئے لیکن اپنی حاضری لگانے کے بعد اسٹاف روم میں اچانک زمین پر گرے اور چل بسے۔
سبق نیوز کے مطابق بلجرشی کمشنری میں ایک اسکول ٹیچر جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے وہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر اسکول آئے اور اسٹاف روم پہنچ کر حاضری بھی لگائی تاہم ان کی یہ حاضری لگانا اگلے جہاں کے لیے حاضری لگانے کے مترادف ہوا کیونکہ اس کے فوری بعد وہ وہیں زمین پر گر گئے اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔
اس موقع پر وہاں موجود ان کے ساتھ ٹیچر کی جانب بڑھے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ساتھ ہلال احمر کو بھی طلب کیا گیا۔
ہلال الاحمر کی ٹیم جلد سکول پہنچ گئی جہاں انہوں نے ٹیچر کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہونے کی تصدیق کی اور لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ٹیچر کے اس طرح اچانک انتقال کرنے پر اسکول میں سوگ طاری ہو گیا اور تدریس معطل کر دی گئی۔ اسکول انتظامیہ نے متوفی استاد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔