بھارت میں نوجوان نے شادی سے انکار پر اسکول ٹیچر کا گلا کاٹ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل نادو میں شادی کرنے سے انکار پر 30 سالہ شخص نے 26 سالہ خاتون ٹیچر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ مالی پتانم گورنمنٹ اسکول کیمپس میں پیش آیا۔
صبح مدھن اسکول پہنچا اور رمانی کو شادی کے لیے پروپوز لیکن خاتون نے انکار کردیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور تیز دھار آلے سے اس کا گلا کاٹ دیا۔
خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے ملزم مدھن کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مدھن اور رمانی کی شادی کے سلسلے میں والدین کے درمیان بات چیت جاری ہے لیکن خاتون نے اس کا پروپوزل ٹھکرا دیا جس کے بعد ملزم اسکول پہنچا اور مبینہ طور پر اس کی گردن پر تیز دھار آلے سے وار کیا۔
وزیر تعلیم انبیل مہیش نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ملزم کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔