ٹی ٹوئنٹی سیریز: پندرہ سال بعد ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کل کراچی پہنچے گی

ویسٹ انڈیز

کراچی: پاکستان ویمنز ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم پندرہ سال بعد کل کراچی پہنچ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کل کراچی پہنچ رہی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی بھرپور انداز سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم تیار ہوگئی، کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں کہ پاور ہٹنگ پر کافی محنت کی گئی ہے۔

عالیہ ریاض بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف ایکشن کیلئے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال پہلے ویسٹ انڈیز نے شہر قائد میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی۔

اب تیز ترین فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں اکتیس جنوری سے لیکر تین فرروی تک مدمقابل ہوں گی، سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے، کل صبح تک مہمان ٹیم کراچی پہنچ جائے گی۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین ،ڈیانابیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار،ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی20 میچز31جنوری سے3فروری تک کراچی میں ہوں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز7سے11فروری تک دبئی میں شیڈول ہیں۔

خیال رہے کہ آخری مرتبہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے مارچ 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی تھی 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 5-2 سے اپنے نام کی تھی۔