سونے کی چین کیلیے خاتون کو قتل کرنے کی کوشش، فوٹیج سامنے آگئی

ٹیکنیشن کی گھر میں خاتون کو قتل کرنے کی کوشش، فوٹیج سامنے آگئی

بھارت کی ریاست اندھرا پردیش میں ٹیکنیشن کی گھر میں خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں کام کے دوران ٹیکنیشن نے عمر رسیدہ خاتون کو اکیلا پا کر ان کے گلے میں پہنی سونے کی چین کو اتارنے کی کوشش کی۔

ملزم نے تولیے کی مدد سے خاتون کا گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ سونے کی چین اتار سکے۔ ملزم چین لے کر فرار ہوگیا جبکہ خاتون تشویش ناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس نے بھی اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ملزم سونے کی چین چرانے کیلیے خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج 26 جنوری شام 7:30 بجے کی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف چوری اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کی شناخت گودن کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔