موبائل فون میں مگن نوجوان گودام کے تہہ خانے میں گرنے کے باوجود زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا۔
یہ واقعہ ترکی میں پیش آیا جہاں شاپنگ مال کی دکان میں زیرزمین بنائے گودام میں جانے کے لیے راستہ کھولا گیا تو ایک نوجوان ملازم بے دھیانی میں چلتے چلتے اس میں جاگرا۔
خوش قسمتی سے نوجوان تہہ خانے میں رکھے باکسز کے اوپر آ گرا اور براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=ApS_bGBSnOI
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں ملازمین اپنے امور انجام دے رہے ہیں کہ اس دوران 19 سالہ عبداللہ جو کہ اسی دکان کا ملازم ہے وہ پوری طرح موبائل میں مگن ہو کر آگے بڑھ رہا ہے۔
بے خیالی میں جب نوجوان اس مقام پر پہنچتا ہے جہاں زیرزمین جانے کے لیے راستہ بنایا گیا ہے تو اس کا پاؤں اندر چلا جاتا ہے اور اگلے ہی لمحے وہ تہہ خانے میں پڑے باکس پر جاگرتا ہے۔
نوجوان کا کہناہے کہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا ہوا میں فون پر اپنا کام کر رہا تھا کہ اچانک نیچے جا گرا، میں نے کھلا حصہ دیکھا ہی نہیں اور خوش قسمتی سے باکس میں پھنس کر زمین پر گرنے سے بچ گیا۔