اسحاق ڈار کی نگراں وزیراعظم نامزدگی ’جوتیوں میں دال بٹنے لگی‘

چیئرمین PTI کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاق اور پیمرا کو نوٹس

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنائے جانے کی خبروں پر تحریک انصاف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی پر لگتا ہے جوتیوں میں دال بٹنے لگی۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق مل جل کر 15ماہ تک ملک کو لوٹنے والے باہم دست وگریباں ہیں اقتدار کے بھوکوں کا یہ ریوڑ اندرونی طور پر تقسیم درتقسیم کا شکار ہے جاتی امرا کا بھگوڑا اپنے مستقبل پر چھائی تاریکیاں دیکھ کر مایوس ہوتا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض اپنی مدت چاکری میں توسیع کا خواہشمند ہے دونوں کی اولادیں اپنے خوابوں کے ذریعے ڈار کو آگے لانے میں مصروف ہے، زرداری سندھ ہاتھ سے پھسلنے کے پیش نظر جاتی امرا سے ناطہ توڑنا چاہتا ہے جب کہ فضل الرحمان کسی کے بھی پہلو میں دبک کر تحفظ چاہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھتہ خور اور بابا ایزی لوڈ اپنی اپنی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں مجرموں کے سرکس کی نہیں قوم شفاف انتخابات کی محتاج ہے، لامحدود خواہشات میں الجھنے کی بجائے ریاست آزادی مانگتی ہے۔