پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےسیلاب متاثرہ علاقوں میں سروسز کی بحالی کا کام شروع کردیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوات،بونیر،شانگلہ سمیت پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں سروسز کی بحالی تیزی سےجاری ہے،شدید بارشوں اور سیلاب سے 200 سے زائد ٹیلی کام ٹاورز متاثر ہوئے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں فوری روانہ کی گئیں، پی ٹی اے اور آپریٹرز نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام شروع کیا ہے۔
پی ٹی اےکی فوری کارروائی سے48گھنٹے کے اندر85 فیصد ٹاورز بحال ہوگئے، پی ٹی اےکی بروقت اورمؤثرکارروائی سےمواصلاتی نظام کی فوری بحالی ممکن ہوئی ہے۔
پی ٹی اے کی مؤثر کارروائی کو متاثرہ علاقوں کے عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیاں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کر رہی ہیں اور صارفین کے اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطہ یقینی بنایا جا رہا ہے،پی ٹی اے
اتھارٹی کے مطابق اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جا چکی ہیں اور کم سے کم وقت میں سروسز کی بحالی کیلئے اقدامات کیےجا رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے صارفین کے بلاتعطل رابطے یقینی بنانے کیلئے پرُعزم ہے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی مسلسل نگرانی جاری رکھےگا۔